ETV Bharat / state

نائب امیر شریعت کی نامزدگی پر میری طرف منسوب تحریر غلط: صدر مفتی امارت شرعیہ - مولانا سہیل احمد قاسمی نے جاری کردہ تحریر کو غلط قرار دیا ہے۔

امارت شرعیہ کے صدر مولانا سہیل احمد قاسمی کی جانب منسوب کردہ ایک خط سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا ہے، جس میں نائب امیر شریعت بنائے جانے کے پیش نظر کئی سوالات کھڑے کئے گئے ہیں، جو موضوع بحث ہے، حالانکہ مولانا سہیل احمد قاسمی نے اپنی طرف منسوب اس تحریر کو غلط قرار دیا ہے۔

نائب امیر شریعت کے نامزدگی پر جاری کردہ تحریر غلط: صدر مفتی امارت شرعیہ

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 9:38 AM IST

Updated : Jul 30, 2021, 1:29 PM IST

پٹنہ: امارت شرعیہ کے صدر مفتی حضرت مولانا سہیل احمد قاسمی کی جانب منسوب کردہ ایک خط بنام مولانا رضوان احمد قاسمی منورا شریف سمستی پور کا سوشل میڈیا پر آج وائرل ہوا ہے، جس میں نائب امیر شریعت کی نامزدگی پر کئی سوالات کھڑے کئے گئے ہیں۔

جاری کردہ خط میں مولانا سہیل احمد قاسمی کا نام درج ہے، تاہم اس پر کوئی دستخط نہیں ہے۔ مذکورہ خط وائرل ہونے کے بعد سے موضوع بحث ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ خط کے تعلق سے جب صدر مفتی مولانا سہیل احمد قاسمی سے پوچھا گیا تو انہوں نے صاف طور سے انکار کرتے ہوئے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مولانا سہیل احمد قاسمی نے کہا کہ نائب امیر شریعت کی نامزدگی حضرت امیر شریعت سابع حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب نے کیا تھا، ان کے انتقال کے بعد نائب امیر شریعت ہی مثل امیر شریعت ہیں، اس میں کسی کو شک و شبہات نہیں ہونا چاہیے۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

انتخاب امیر شریعت مکمل دستوری ہے، لوگ بدگمانی سے بچیں: نائب امیر شریعت

اس لیے سوشل میڈیا پر جو لوگ بھی اس طرح کی تحریر کو وائرل کر رہے ہیں وہ اس سے بعض آئیں، ایسے خطوط ہمارے آپسی اتحاد کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 1:29 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.