بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے دین دیال اپادھیائے ریلوے ڈویژن کے فیسر ریلوے اسٹیشن پر آج علی الصبح ٹرین سے گر کر ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
ریلوے پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'سیالدہ جموں ایکسپریس ٹرین سے ایک نوجوان گر گیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔
متوفی کی شناخت ضلع گیا کے موهن پور ڈویژن کے گورو واوا گاؤں کے رہنے والے سورج داس کے بیٹے جے رام کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔