ETV Bharat / state

Mehfil-E-Mushaira Held in Bhagalpur: بھاگلپور میں تقی شاعر کی یاد میں کل ہند مشاعرہ

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 4:07 PM IST

تقی شاعر مرحوم کی یاد میں بھاگلپور میں واقع مسلم ہائی اسکول کے تاریخی میدان میں کل ہند مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا، جہاں مقامی رکن اسمبلی اشرف علی صدیقی کے ہاتھوں تقی شاعر باقری مرحوم کی کتاب کلام شاعر کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ Mehfil-E-Mushaira Held in Bhagalpur

بھاگلپور میں سجی مشاعرے کی محفل
بھاگلپور میں سجی مشاعرے کی محفل

ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع مسلم ہائی اسکول کے تاریخی میدان میں تقی شاعر باقری مرحوم کی یاد میں ایک کل ہند مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ All India Mushaira Held in Bhagalpur۔ اس مشاعرہ کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر احسان حیدر شام نے کی جب کہ نظامت کے فرائض غیبی جونپوری نے بحسن و خوبی انجام دیے، مشاعرے کا آغاز نوجوان شاعر منتشر کی حمد سے کیا گیا۔ Mehfil-E-Mushaira Held in Bhagalpur۔

ویڈیو

مشاعرہ چونکہ کافی تاخیر سے شروع ہوا۔ جس کے سبب سامعین کی تعداد توقع کے مطابق نہیں تھی، اس موقع پر بیرونی شعراء میں قیس گوپالپوری، شمیم انجم وارثی، مصداق اعظمی، ناصر جونپوری، روشن جبیں روشن اور رخشاں ہاشمی وغیرہ نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مشاعرہ کے کنوینر ڈاکٹر محتشم اختر تھے، جنہوں نے اپنے والد محترم تقی شاعر باقری مرحوم کے نام سے مشاعرہ کا انعقاد کرایا۔

مشاعرہ کی اس محفل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل مقامی رکن اسمبلی اشرف علی صدیقی کے ہاتھوں تقی شاعر باقری مرحوم کی کتاب کلام شاعر کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ مذکورہ کل ہند مشاعرہ میں مقامی شعراء نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مقامی شعراء میں مولانا اسجد ناظری نظر، مظہر مجاہدی، فیض رحمانی فیض، کاظم اشرفی، ظفر یوسف، جاوید اختر، منظر امام شفق، ڈاکٹر تاثیر حسین، قمر تاباں، سید تفسیر حسین مانی اور سید شبیر جعفری شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.