بہار کے ضلع گیا میں مگدھ ادارہ شرعیہ کے علماء کی آج ایک میٹنگ منعقد Meeting of scholars in Gaya کی گئی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی تہواروں کے موقع پر امن کا ماحول قائم رہے اس کو لیکر بھی بات کی گئی۔
میٹنگ کے بعد علماء نے مشترکہ طور پر کہا کہ 'شب برات عبادت و ریاضت کی رات ہے یہ رات غلط کاموں سے بچنے اور کثرت سے عبادت کی رات ہے۔
مگدھ ادارہ شرعیہ کے سکریٹری مولانا مفتی مظفر حسین مصباحی نے کہا کہ 'ہولی اور شب برات دونوں ایک ہی دن ہے، ایسے میں سماج دشمن عناصر آپسی اتحاد و امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ کر ایک خاص طبقے کو ہراساں کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اس لیے سبھی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس موقع پر حساس Meeting Regarding Festivals in Gaya ہوں۔
واضح رہے کہ ضلع گیا میں حال کے گزشتہ برسوں میں تہواروں کے موقع پر ناخوشگوار واقعات کو انجام دینے کی کوشش کی گئی ہے البتہ سماجی کارکنوں اور انتظامیہ کی مستعدی کی وجہ سے حالات زیادہ خراب نہیں ہوئے بلکہ وقت رہتے ہی سبھی چیزیں کنٹرول ہوگئی۔