ETV Bharat / state

Mission 2024 پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ کی تاریخ کا اعلان - وزیراعلی نتیش کمار کا خطاب

پٹنہ میں جے ڈی یو ہیڈکوارٹر میں واقع کارپوری آڈیٹوریم میں اتوار کو بہار پردیش جے ڈی یو کے انچارج اور عہدیداروں کے دو روزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ وزیراعلی نتیش کمار نے اختتامی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے 12 جون کو ہونے والے اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بارے میں بتایا۔ Meeting date final for opposition unity

پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ کی تاریخ کا اعلان

author img

By

Published : May 29, 2023, 7:18 AM IST

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جے ڈی یو کے دفتر میں ہوئی میٹنگ میں وزیراعلی نتیش کمار نے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے 12 جون کو ہونے والی کانفرنس کے بارے میں جانکاری دی۔ پارٹی عہدیداروں، اسمبلی انچارجز اور ضلع صدور کی میٹنگ کے دوسرے دن نتیش کمار مشن 2024 کو کیسے فتح کریں گے، اس کے لئے وہ کافی پُرجوش نظر آئے۔ ان کے ساتھ پارٹی کے قومی صدر لالن سنگھ، سینئر رہنما بشیشٹھا نارائن سنگھ سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ کچھ لوگ تاریخ بدلنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں سے ملک کو بچانا ہے۔ ان لوگوں نے ہر چیز پر قبضہ کر لیا ہے۔ سب کچھ یک طرفہ ہو رہا ہے۔ یہ لوگ کام نہیں کر رہے صرف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ کون سا نیا کام ہو رہا ہے؟ سچ تو یہ ہے کہ ان لوگوں نے 1998 سے 2004 کے درمیان زیر تعمیر کام کو بھی مکمل نہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہار کو خصوصی درجہ دینے کی درخواست کی تھی، لیکن نہیں ملی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے غربت کے باوجود تمام ترقیاتی کام کئے۔ ہم نے بہار میں مذہبی جنون کو کم کر دیا، لیکن کچھ لوگ اب اسے دوبارہ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ذات پات کی مردم شماری کے حق میں ہیں، لیکن کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو۔ آپ جب بھی اچھا کام کریں گے، کہیں نہ کہیں سے آپ کو روکنے کی کوشش ہوگی، لیکن ہمیں اپنا کام کرنا ہے۔ جے ڈی یو واحد پارٹی ہے جس میں تمام ذات اور مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔

نتیش کمار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام کو لیکر گھر گھر جائیں۔ سب سے بات کریں اور تجاویز حاصل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم نے گرینڈ الائنس بنایا تو ملک کی کئی سیاسی جماعتوں نے ہمیں مبارکباد دی۔ ہم اپوزیشن اتحاد کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جلد ہی اس کا بامعنی نتیجہ سامنے آئے گا۔ ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ آج ہمارا ملک ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ اپنے قائد کی قیادت میں ہمیں بی جے پی سے پاک بھارت کے لیے شنکھ ناد کرنا ہے۔ ہمارا مشن 2024 ہے اور ہدف 40 میں سے 40 سیٹیں جیتنا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bihar CM Nitish Kumar پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی کوئی ضرورت نہیں، بی جے پی تاریخ بدلنا چاہتی ہے: نتیش کمار

ریاستی صدر نے انچارج عہدیداروں سے کہا کہ پارٹی نے آپ کو بڑی امید اور یقین کے ساتھ ذمہ داری سونپی ہے۔ آپ اپنے چارج کے شعبوں میں اپنا بہترین دیتے ہیں۔ ہمیں جے ڈی یو کا جھنڈا بلند کرنا ہے۔ نتیش کمار اپوزیشن اتحاد کی مہم چلا رہے ہیں اور کرناٹک انتخابی نتائج کے بعد ہی پٹنہ میں میٹنگ کرنے کی بات چل رہی تھی۔ کرناٹک میں حکومت کی تشکیل کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کانگریس رہنماوں سے ملاقات کی تھی لیکن ملاقات کی تاریخ کو لے کر سسپنس برقرار ہے۔ اب وہ سسپنس ختم ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.