جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف دربھنگہ میں بھی نرسنگ میڈیکل طالبات نے بھاری تعداد میں احتجاجی مارچ نکالا۔
دربھنگہ لہریا سرائے میں سڑک پر ریلی نکال کر احتجاج کیا اور ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی طلبہ کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جس پر لکھا تھا کہ خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کو پھانسی دو ۔
احتجاج کر رہے لہریا سرائے ٹاور چوک سے دربھنگہ کمشنری تک نکال کر ایک میمورنڈم بھی کلکٹر دربھنگہ کے سپرد کیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے احتجاج میں شامل میڈیکل طالبہ روچی کماری نے کہا کہ ہم لوگ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے۔
وہیں احتجاج میں شامل میڈیکل طالب علم ریحان بشیر نے کہا کہ مودی حکومت 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ ' کا نعرہ دیتی ہے اور خاتون حفاظت کی بات کرتی ہے۔ وہیں پورے ملک میں آئے دن خاتون کے ساتھ آبروریزی کے واقعات سامنے آرہے ہیں، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے قاتلوں اور ریپسٹ کو پھانسی دے۔