بہار کے ضلع دربھنگہ کے کیوٹی بلاک کے بابو سلیم پور گاؤں کے نوجوان اسداللہ الرحمٰن نے سنہ 2015 میں این آئی ٹی میں آل اوور انڈیا 1700 واں رینک لاکر کیرالہ سے مکینیکل انجینئرنگ کیا۔
اسداللہ الرحمٰن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں اچھی نوکری نہیں ملی تو وہ اپنے گاؤں بابو سلیم پور آ گئے اور یہیں سے انہوں نے گاؤں کے 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے طلبا کو انگریزی پڑھانے لگے تاکہ ان کا خرچ چل سکے۔
اسداللہ نے بتایا کہ ان کے ایک ساتھی معین جو خود بھی مکینیکل انجینئر ہیں، کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنے پر اپنے گاؤں بابو سلیم پور کے نزدیک تقریباً 80 کٹھا (چار بیگھا) زمین لیز پر لے کر تربوز کی اچھی قسم کی تائیوان بڑیڈ کی ٹکنیکل کھیتی کی شروعات کی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت سے کوئی کے سبسڈی نہیں لی ہے۔ تقریباً چار لاکھ روپے کی اپنی پونجی اس کھیتی میں لگایا ہے۔ میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر یہ کھیتی کر رہا ہوں مجھے لگتا ہے کہ اس دور میں کاشتکاری میں بھی ایک اچھا مستقبل ہے۔ اس طرف پڑھے لکھے لوگوں کو آنا چاہیے۔
اسداللہ الرحمٰن نے کہا کہ تربوز کی یہ کھیتی 60 دنوں میں تیار ہو جاتی ہے۔ میں نے جو تربوز کی پیداوار شروع کی ہے وہ سب سے اچھی قسم کی ہے۔ یہ تائیوان بریڈ ہے۔ اس میں سوگر 18-22 فیصد ہے جو لیب میں ٹیسٹ ہو چکا ہے اس میں لالی اچھی ہے اور ذائقہ بھی اچھا ہے۔ یہ کھانے والے کو فوری طور پر قوت دیتا ہے۔ اس کا مارکیٹ میں بھی رسپانس اچھا ہے۔ چونکہ رمضان اور گرمی کا موسم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی میں 22 سو روپے کوئنٹل ہول سیل میں بیچ رہا ہوں اور ریٹیل میں 30 روپے کلو بیچ رہا ہوں۔ اس علاقے میں پہلی مرتبہ اس طرح کی کھیتی ہو رہی ہے۔ اس تربوز کا وزن زیادہ سے زیادہ ڈھائی کلو سے تین کلو اور کم سے کم ایک کلو ہوتا ہے، ایک تنے میں دو سے تین پھل ہوتے ہیں۔
اسداللہ الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے امداد تو ملتی ہے، لیکن پروسیس بہت مشکل ہے۔ حکومت اپنی امداد دینے کے لے اپنی زمین اور اس کے کاغذات مانگتی ہے، جو ہم کہاں سے لائیں گے۔ میں نے اللہ پر بھروسہ کر کے قدم بڑھایا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ میرا مستقبل بہتر ہوگا جو لاگت لگایا ہے اس میں منافع ہوگا۔
مزید پڑھیں:
خاص رپورٹ: قوالی کے ذریعہ روزہ داروں کو بیدار کرنے والا سحرخواں
کل ملا کر اسداللہ الرحمٰن کی اس قابلیت کو دیکھ کر ایسا ضرور لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے ذریعہ معاش کو دوسرے بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک مثال کے طور پر پیش کیا ہے اور کاشتکاری میں بھی بہتر مستقبل ہے۔ اس پر توجہ دینے کے لیے علاقے کے لوگوں کو مضبوط ارادے کے ساتھ اس طرف قدم بڑھانے کا پیغام دیا ہے۔