جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کے ریاست بہار کے ضلع ارریہ آمد پر سرکٹ ہاؤس میں کارکنان کے ساتھ پپو یادو نے ایک نشست منعقد کی اور اسمبلی انتخابات کو لے کر کارکنان سے خطاب کیا۔
پپو یادو نے کہا کہ 'آفاق انور صدیقی ایک محنت کش اور غریبوں کے درمیان رہنے والے سماجی کارکن ہے، ایسے لوگوں کے آنے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔ وہیں آفاق انور صدیقی نے کہا کہ 'مجھے کانگریس سے کوئی گلا شکوہ نہیں، مگر اس لاک ڈاؤن میں جس ایک رہنما کو عوام کی خدمت کرتے دیکھا تو وہ پپو یادو ہیں، اسی سے متاثر ہو کر ہم نے پارٹی کی رکنیت لی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں آفاق انور نے کہا کہ 'چونکہ میں جوکی ھاٹ حلقہ سے آتا ہوں اور وہاں کی عوام چاہتی ہے کہ میں ان کی خدمت کرنے کے لیے اس بار انتخابی میدان میں آؤں، اگر پارٹی چاہے گی تو میں انتخابی میدان میں آؤں گا اور جیت درج کروں گا۔