ETV Bharat / state

ماسٹر مجاہد عالم کی جانب سے صوبائی سطح پر دوسرا مقام حاصل کرنے والی ماہ نور کو ممکنہ مدد کی یقین دہانی

ریاست بہار میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں صوبائی سطح پر دوسرا مقام حاصل کرنے والی ماہ نور اور ضلع میں اول مقام حاصل کرنے والی اور ان کی چھوٹی بہن شب نور کو کوچادھامن حلقہ کے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے مبارکباد کے ساتھ آگے تعلیم جاری رکھنے کے لئے ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

author img

By

Published : Apr 1, 2019, 11:30 PM IST

ماسٹر مجاہد عالم

ماہ نور اور شب نور کو مٹھائی اور مبارک باد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران مجاہد عالم نے کہا کہ ان بچیوں کی کامیابی سے نہ صرف کوچادھامن بلکہ پورے ضلع میں خوشی کا ماحول ہے، میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ اگر یہ بچے آگے بھی پڑھائی جاری رکھتے ہیں تو ہماری جانب سے انہیں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔

متعلقہ ویڈیو

کشن پبلک اسکول کے ڈائریکٹر محمد انصار عالم نے کہا کہ بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو نعرہ آج ماہ نور و شب نور نے کوچادھامن ہی نہیں بلکہ کشن گنج اور پورے بہار میں اپنا پیغام دے دیا ہے۔

Intro:بہار : بہار انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں صوبائی سطح پر دوسرا مقام حاصل کرنے والی کشن گنج ضلع کی بیٹی ماہ نور اور ضلع میں اول مقام حاصل کرنے والی ان کی چھوٹی بہن شب نور کو کوچادھامن حلقہ کے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے مبارکباد کے ساتھ آگے تعلیم جاری رکھنے کے لئے ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی.
ماہ نور و شب نور کو مٹھائی اور ہدیہ تشکر پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران مجاہد عالم نے کہا کہ ان بچیوں کی کامیابی سے نہ صرف کوچادھامن بلکہ پورے ضلع میں خوشی کا ماحول ہے. میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ اگر یہ بچے آگے بھی پڑھائی جاری رکھتے ہیں تو ہماری جانب سے انہیں ہر ممکن مدد دی جائے گی.
وہیں کشن پبلک اسکول کے ڈائریکٹر محمد انصار عالم نے کہا کہ بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو نعرہ آج ماہ نور و شب نور نے کوچادھامن ہی نہیں بلکہ کشن گنج اور پورے بہار میں اپنا پیغام دے دیا ہے. ایسی بچیوں کے نکھار سے سماج میں علم کا روشن جگمگا اٹھا ہے. اب ہم لوگوں کی زمداری بنتی ہے کہ ماہ نور و شب نور جیسی لڑکیوں کو کامیابی کی بلندیوں کو چھونے میں ہر ممکن مدد کریں.

Body:وہیں بیٹی کی کامیابی سے ماں کی آنکھیں بھر آئیں. ماہ نور کے چھوٹے بھائی عمران نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بیحد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں ماہ نور شب نور اور نازیہ جیسی بہنیں عطا کی. میری بہنیں میرے لئے دنیا کی سب سے قیمتی دولت ہے. ماہ نور اور شب نور کی کامیابی سے نہ صرف ہمارے خاندان میں خوشی کا ماحول ہے بلکہ کوچادھامن اور کشن گنج ضلع میں جشن کا ماحول ہے. مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہورہا ہیکہ اب میری پہچان میری بہن سے ہوتی ہے. اپنی بہن کی اعلیٰ تعلیم کے لئے میں اپنا سب کچھ نچھاور کردوں گا.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.