ETV Bharat / state

کیمور: زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاج

بہار کے ضلع کیمور میں کسان مزدور سبھا اور سی پی آئی ایم ایل نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس قانون کی علامتی کاپیاں نذر آتش کیں۔

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج
زرعی قوانین کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 4:14 AM IST

Updated : Jan 14, 2021, 6:37 AM IST

ضلع کیمور میں آل انڈیا کھیت کسان مزدور سبھا اور سی پی آئی ایم ایل کی قیادت میں زرعی قانون کی مخالفت کی گئی۔ اس مارچ کا اہتمام ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں کیا گیا۔

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

دونوں پارٹی کی کیمور اکائی کی جانب سے بجلی کالونی سے ایکتا چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔

اس مظاہرے میں بینر اور پوسٹرز کے ذریعہ عام لوگوں کو زرعی قانون کے نقصانات سے روشناس کراتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ اس قانون کو واپس لیں۔

تمام مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر کسانوں کے حمایت اور زرعی قانون کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور تینوں زرعی قوانین کو کسان مخالف قوانین کی حیثیت سے واپس لینے کا پر زور مطالبہ کیا۔

سی پی آئی ایم ایل کے سکریٹری ہاشم خان نے کہا کہ 'دہلی ہریانہ بارڈر پر کسان قربانیاں دے رہے ہیں۔ درجن بھر لوگ ہلاک ہوئے لیکن حکومت ان کے مطالبات نہیں سن رہی ہےؕ

Last Updated : Jan 14, 2021, 6:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.