ایک طرف جہاں ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے، وہیں ریاست بہار کے بھبھوا میں راشن کی سرکاری دکان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی صاف طور پر دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ریاستی حکومت کے جانب سے دکانداروں کو ایک گائڈ لائن کے ذریعے غریبوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کو کہا گیا تھا، لیکن راشن دکاندار راشن کی قیمت سرکاری قیمت سے بھی زائد لے رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے باوجودراشن لینے کے دوران لوگ آپس میں دھکا مکی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
وہیں مفت راشن سے متعلق لوگوں کے شکایت پر جب راشن دکاندار نگینہ پرساد سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس بار خوارک ورسد ڈپارٹمنٹ سے پیسے دے کر غلے لیے گئے ہیں جس کے سبب پیسہ لیا جا رہا ہے۔
اس دوران راشن لینے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ماہ کا آخری ہفتہ چل رہا ہے۔ گھروں میں کھانے کے لئے اناج نہیں ہے، بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں۔ اناج اگر نہیں لیتے ہیں تو کھاٸیں گے کیا۔
سرکاری راشن دکان پر نہ کوئی پولس بل کا نظم دیکھنے کو ملا نہ ہی لوگ کرونا جیسی خطرناک وبا کو لے کر ایک دوسرے سے دوری بنائے ہوئے تھے بلکہ دکان کھلتے ہی لوگ ناج لینے کے لئے ایک دوسرے سے دکھا مکی کرتے
وہیں مفت راشن سے متعلق ضلع سپلاٸ افسر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا