ETV Bharat / state

اٹھ روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا اختتام - اٹھ روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا اختتام

آج کے ٹکنالوجی اور سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اپنی صحت پر بہت کم توجہ دیتے ہیں۔ ایسے میں اپنے آپ کو صحت مند اور چاق و چوبند رکھنے کے لیے مارشل آرٹ مددگار ثابت ہورہا ہے۔

اٹھ روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ کا اختتام
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:32 PM IST

مارشل آرٹ فن کے ذریعے اپنے آپ کو متحرک رکھ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ووشو یونین کی جانب سے منعقد آٹھ روزہ ووشو مارشل آرٹ تربیتی کیمپ بہت ہی کامیاب ثابت ہوا۔

کھلاڑیوں نے اس موقع پر مارشل آرٹ کے فن کا مظاہرہ کیا۔ فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنے فن کے ذریعہ یہ بھی دکھایا کہ کسی بھی تکنیک سے اپنے دشمنوں کو کیسے ہرایا جاتا ہے۔

مارشل آرٹ تربیتی کیمپ

ارریہ کے سبھاش اسٹیڈیم میدان میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو سند دی گئی۔

ارریہ ضلع ووشو یونین کے کوچ محمد علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ارریہ میں مارشل آرٹ کھیل میں نوجوان بڑھ چڑھ کر دلچسپی لے رہے ہیں اور اسے سیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں آ رہے ہیں، اب تک یہاں کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں نے قومی سطح پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ 'صحت ہے تو جہان ہے' اس لیے اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے چہل قدمی اور دیگر کھیل کی سرگرمیوں کے ساتھ مارشل آرٹ میں حصہ لینے کی تلقین کی گئی ہے۔

اس موقع پر سماجی کارکن و سینئر صحافی سودن سہائے نے کہا کہ' مستقبل میں یہاں کے کھلاڑی ووشو کھیل میں ارریہ ضلع کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے، کھیل ہوگا تو ڈسپلن ہوگی۔'

سابق وارڈ کاؤنسلر کمال حق نے کہا کہ 'اس طرح کے تربیتی کیمپ سے یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش آئے گا، آج ضرورت ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوان کھیل کی طرف بھی راغب ہوں، ارریہ میں صلاحیت مند نوجوانوں کی کمی نہیں ہے ضرورت ہے۔ ایسے نوجوانوں کو صحیح پلیٹ فارم پر جگہ دی جائے۔'

مہمان خصوصی کے علاوہ اس موقع پر ضلع شطرنج کھیل کے صدر شتیندر شرن، سوشمتا ٹھاکر، جمشید عالم، مبارک صدیقی، نعمان عالم اور متھن کمار شامل تھے۔

ضلع ارریہ ووشو یونین کے کوچ محمد علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'ابھی حال ہی میں مظفرپور میں منعقد ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں ارریہ کے بچوں نے تین گولڈ میڈل و تین چاندی میڈل جیت کر ارریہ کا نام روشن کیا۔'

Intro:آٹھ روزہ مارشل آرٹ تربیتی کیمپ اختتام پذیر

ارریہ : ضلع ووشو یونین کی جانب سے منعقد آٹھ روزہ ووشو مارشل آرٹ تربیتی کیمپ سبھاش اسٹیڈیم میدان میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر تربیتی کیمپ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو سند دیا گیا جبکہ کھلاڑیوں نے اس موقع پر مارشل آرٹ کے فن کا مظاہرہ کیا. فن کا مظاہرہ کرنے کھلاڑیوں نے اپنے فن کے ذریعہ یہ بھی دکھایا کہ کسی بھی تکنیک سے اپنے دشمنوں کو کیسے ہرایا جاتا ہے.

Body:اس موقع پر سماجی کارکن و سینئر صحافی سودن سہائے نے کہا کہ مستقبل میں یہاں کے کھلاڑی ووشو کھیل میں ارریہ ضلع کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے، کھیل ہوگا تو ڈسپلن ہوگی، سابق وارڈ کاؤنسلر کمال حق نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی کیمپ سے یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش آئے گا، آج ضرورت ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوان کھیل کی طرف بھی راغب ہوں، ارریہ میں صلاحیت مند نوجوانوں کی کمی نہیں ہے ضرورت ہے ایسے نوجوانوں کو صحیح پلیٹ فارم پر جگہ دینے کی.

Conclusion:مہمان خصوصی کے علاوہ اس موقع پر ضلع شطرنج کھیل کے صدر شتیندر شرن، سوشمتا ٹھاکر ،جمشید عالم، مبارک صدیقی، نعمان عالم، متھن کمار شامل ہوئے، ارریہ ضلع ووشو یونین کے کوچ محمد علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ارریہ میں بھی مارشل آرٹ کھیل میں یہاں کے نوجوان دلچسپی لے رہے ہیں اور اسے سیکھنے کے لئے آ رہے ہیں، اب تک یہاں کے تربیت یافتہ قومی سطح پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے، ابھی حال میں مظفرپور میں منعقد ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں ارریہ کے بچوں نے تین گولڈ میڈل و تین چاندی میڈل جیت کر ارریہ کا نام روشن کئے تھے.

بائٹ...... سودن سہائے، سماجی کارکن و سینئر صحافی ارریہ (پہچان، لال شرٹ)
بائٹ...... شتیندر شرن ، سماجی کارکن (پہچان، چشمہ پہنے ہوئے)
بائٹ..... محمد علی، کوچ، ارریہ ضلع ووشو یونین (پہچان ، ٹوپی پہنے ہوئے)
Last Updated : Sep 27, 2019, 2:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.