ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران نابالغ جوڑے کی شادی - گیا

ریاست بہار کے ضلع گیا کے کوٹھی تھانہ علاقے میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں جس میں دو قانون کی خلاف ورزیاں کی گئی، اول یہ کہ لاک ڈاؤن میں سینکڑوں افراد کا اجتماع اور دوم یہ کہ شادی تھی نابالغ جوڑے کی۔

لاک ڈاؤن کے دوران نابالغ جوڑے کی شادی
لاک ڈاؤن کے دوران نابالغ جوڑے کی شادی
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 12:16 PM IST

ملک میں کم عمری میں شادی غیر قانونی ہے، حکومت نے اس کے خلاف سخت قوانین بھی بنائے ہیں لیکن باوجود اس کے نابالغ لڑکے لڑکیوں کی شادی کر دی جاتی ہے۔

ضلع گیا میں ہوئی اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسی وائرل ویڈیو کی بنیاد پر کوٹھی تھانہ کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران نابالغ جوڑے کی شادی، ویڈیو

اس معاملے میں لاوابار پنچایت کے مکھیا جھکسو بھارتی نے بتایا کہ 'تھانہ کوٹھی کے بارکالہ گاؤں اور سوبری گاؤں کے رہائشی نابالغ جوڑے کی شادی ہوئی، اس شادی کی تقریب میں لاک ڈاؤن کی تمام ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی شدہ جوڑے میں لڑکے کی عمر 16 برس اور لڑکی کی عمر 15 برس ہے۔

اس معاملے میں پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

مکھیا نے بتایا کہ 'اس شادی میں لڑکی کی جانب سے چوکیدار اُدھیش سنگھ کے کنبہ کے افراد بھی شامل تھے اور اس شادی کی خبر پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعے ملی۔

اسی دوران کوٹھی تھانہ انچارج اودھ کشور سنگھ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور نابالغ جوڑے کی شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'اطلاع ملتے ہی اس معاملے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے، پیدائشی سرٹیفکیٹ، دلہا اور دلہن دونوں کا آدھار کارڈ طلب کیا گیا ہے۔ نیز انہوں نے بتایا کہ اس شادی مین جو چوکیدار شریک ہوا تھا اسے آٹھ برس قبل انہیں محکمہ نے معطل کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.