حالات کے پیش نظر ضلع میں مارکیٹ اور مختلف چیزوں کی دکانیں وقفے وقفے سے کھلیں گی تاکہ مارکیٹ میں لوگوں کی زیادہ بھیڑ جمع نہ ہو۔ اسی پیش نظر ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ صحافیوں کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ضلع کلکٹر نے ارریہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کی حالت پہلے کے مقابلے زیادہ خراب ہو رہی ہے۔ اس لیے غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، بہت ضروری ہو تو ہی باہر کا رخ کریں وہ جاری کیے گئے گائیڈ لائن کے مطابق باہر نکلیں۔
ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ضلع میں اب تک 7885 لوگ کورونا پوزٹیو ہو چکے ہیں۔ ان میں 7328 لوگ پوری طرح صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلع میں فی الوقت کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 524 ہے، جبکہ ضلع میں 202 کنٹنمٹ زون بنائے گیے ہیں۔
اسی طرح مختلف دکانوں میں ہونے والی بھیڑ کو روکنے کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت مارکیٹ و دکانوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو دکانیں روز کھلیں گی ان میں میڈییل شاپ، کرانہ کی دکان، پرائیویٹ کلینک، پھل سبزی کی دکانیں، غلہ منڈی، پٹرول و گیس ایجنسی، ڈیری، گوشت و مچھلی کی دکانیں شامل ہیں۔
اسی طرح سوموار، بدھ اور جمعہ کو جو دکان کھلیں گی ان میں الیکٹرانک سامان کی دکان، فرنیچر دکان، آٹو موبائل دکان، سیمنٹ، بالو، گٹی، چھڑ کی دکان، سیلون پارلر کہ دکان، جیولری کی دکان، جوتا چپل کی دکان، ہارڈ وئیر کی دکان اور سبھی طرح کی کتاب و کاپی کی دکان شامل ہیں۔
اسی طرح منگل، جمعرات اور سنیچر کو کپڑے کی دکان، برتن کی دکان، زراعت سے متعلق دکان، اسپورٹس کی دکانیں کھلیں گی۔
ضلع کلکٹر نے کہا کہ دکان کھلنے کے لیے جو دن مقرر کیا گیا ہے، اگر اس پر عمل نہیں کیا گیا تو انتظامیہ ایسے دکانداروں پر سخت کارروائی کرے گی۔
ساتھ ہی جو بھی دکان کھلیں گی سبھی کے دروازے پر سینٹائزر ہونا ضروری ہے۔
اس موقع پر ارریہ ایس پی ہردے کانت بھی موجود تھے۔