ETV Bharat / state

Marhaba Quiz Competition بھاگلپور میں مرحبا کوئیز مقابلہ کا انعقاد، متعدد اسکولز کے طلباء نے شرکت کی - کوئیز مقابلہ میں 221 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا

مرحبااسلامی کوئز کا انعقاد گزشتہ چار سالوں سے پابندی کے ساتھ کیا جا رہا ہے جس میں علاقے کے سینکڑوں طلبہ و طالبات حصہ لیتے ہیں اور اپنی دینی صلاحیت کا مظاہرہ کر تے ہیں۔ اس موقع پر مولانا قاری نسیم اشرفی امام جامع مسجد بھیکن پور نے کہاکہ یہ کوئز کے انعقاد کا مقصد اسکول میں پڑھنے والے طلبہ وطالبات کے دلوں میں دین کا شعور پیدا کرنا ہے۔221 students participated in Marhaba quiz competition

کوئیز مقابلہ کا انعقاد
کوئیز مقابلہ کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 9:54 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع محلہ بھیکن پور میں مرحبا اسلامی کوئز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے 221 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنے جوہر کا لوہا منوایا۔ کوئز میں مختلف اسکولوں کے پرائمری سے درجہ ہفتم تک کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جس میں ان بچوں سے اسلام سے متعلق سوالات کئے گئے جس میں مسائل، قرآنی آیات اور دیگر ضروری مسائل پر مشتمل سوالا ت تھے۔ اس موقع پر پروگرام کے ذمہ دار محمد ببلو خان نے کوئز کمپٹیشن کی غرض و غایت پر اپنی بات رکھی۔221 students participated in Marhaba quiz competition

کوئیز مقابلہ کا انعقاد

انہوں نے بتایا کہ مرحبااسلامی کوئز کا انعقاد گزشتہ چار سالوں سے پابندی کے ساتھ کیا جا رہا ہے جس میں علاقے کے سینکڑوں طلبہ و طالبات حصہ لیتے ہیں اور اپنی دینی صلاحیت کا مظاہرہ کر تے ہیں۔ اس موقع پر مولانا قاری نسیم اشرفی امام جامع مسجد بھیکن پور نے کہاکہ یہ کوئز کے انعقاد کا مقصد اسکول میں پڑھنے والے طلبہ وطالبات کے دلوں میں دین کا شعور پیدا کرنا ہے۔ دور حاضر میں لوگ اپنے بچوں کو عصری تعلیم سے آراستہ تو کرتے ہیں لیکن دینی تعلیم کی طرف رجحان انتہائی ہوتا جا رہا ہے، لہذا بچوں میں دینی تعلیم کی طرف توجہ مبزول کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کی کافی اہمیت ہے۔اس موقع پر نظامت کی ذمہ داری منظر اشرفی نے بحسن و خوبی نبھائی۔ جبکہ ججز کے فریضہ مفتی فہیم احمداشرفی،مولانا مدثر اشرفی نے انجام دیے۔

مزید پڑھیں:Islamic Quiz Competition in Barabanki : بارہ بنکی میں اسلامک کوئیز اور قرات مقابلہ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.