ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں بھاگلپور شہر بھی رہا بند

زرعی قوانین کے خلاف پورے ملک کی طرح ریاست بہار کے بھاگلپور ضلع میں بھی پر امن طریقے سے بند منایا گیا اور شہر خاص کی زیادہ تر دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہے۔ حزب اختلاف کی سیاسی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے شہر میں جگہ جگہ ریلی نکالی اور کسانوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔ ان لوگوں نے مرکزی حکومت سے زرعی قانون کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

many political parties protest against new farm laws in support of farmers in bhagalpur
کسانوں کی حمایت میں پر بھاگلپور شہر بھی رہا بند
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 7:33 PM IST

اس بند میں کانگریس اور آرجے ڈی کے لیڈران بھی پیش پیش رہے۔ بھاگلپور کے ناتھ نگر اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی علی اشرف صدیقی نے اسٹیشن کے گولمبر چوراہے پر دھرنا دیا اور زرعی قانون کو فوراً واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ حکومت کسانوں کو بھی کارپوریٹ کا غلام بنانے کی سازش رچ رہی ہے، لہذا ان کی پارٹی ہر مرحلے پر کسانوں کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر اس حکومت کے خلاف آواز بلند کرے گی۔

مزید پڑھیں:

بھارت بند کے دوران ملک بھر میں مظاہرے

کسانوں کی حمایت میں اس بند میں شہر کے سماجی کارکنوں اور عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کارپوریٹ کے ہاتھوں کا کھلونا بن گئی ہے اور سارے قانون کارپوریٹ کو فائدہ پہنچانے اور عام لوگوں کو معاشی طور پر غلام بنانے کیلئے بنائے جا رہے ہیں، لہذا عوام کو اب بیدار ہوجانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.