بودھ گیا میں واقع بودھ گیا ریجنسی ہوٹل سے ایجنڈ سمیت وارڈ پارشد وکی کمار کو پولیس نے حراست میں لیا ہے حالانکہ پولیس صرف ایجنڈ کو ہی گرفتار کئے جانے کی تصدیق کررہی ہے ۔
اطلاع کے مطابق وارڈ پارشد نے ایک ایجنڈ کے ذریعے جھارکھنڈ سے چند رقاصہ کو بلایا تھا، ہوٹل کے کمرے میں نوجوانوں کی شراب پارٹی چل رہی تھی۔
ریجنسی ہوٹل کے کمروں میں مختلف این جی او کے ڈائریکٹرز لڑکیوں کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہے تھے، اسی دوران نشے میں لوگوں نے رقاصہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے مار پیٹ کرنے لگے، جے بعد لڑکیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے آنے کی اطلاع ملنے پر این جی او کے آپریٹرز فرار ہوگئے لیکن جلد بازی میں وہ اپنی کار چھوڑ کر چلے گئے۔
پولیس نے ہوٹل میں پہنچنے کے بعد کمروں کی تلاشی لی جہاں سے ایجنٹ اور کاونسلر کو کمرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ ابھی کونسلر اور ایجنٹ پولیس کی حراست میں ہیں۔
لڑکیوں کی شکایت پر بودھ گیا پولیس تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں وکی کمار کے علاوہ 4 دیگر افراد کو ملزم نامزد کئے جانے کی اطلاع ہے۔
وہیں ہوٹل کے پارکنگ میں کھڑی انکی گاڑیوں کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق ہوٹل کے کمرے کے اندر سے پولیس نے کئی مشتبہ سامانوں کو بھی برآمد کیا ہے
بودھ گیا تھانہ کے اے ایس آئی نے بتایا کہ ہوٹل سے ایک لڑکی کا فون آیا تھا جو جان بچانے کی گہار لگارہی تھی۔ پولیس فورا موقع پر پہنچی لیکن تن تک کئی افراد فرار ہو چے تھے جبکہ کچھ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ لڑکیوں کابیان لیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے
۔