ETV Bharat / state

مدھے پورہ: منٹو سنگھ افغان اغوا کاروں کی چنگل سے رہا

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 7:09 AM IST

منٹو سنگھ دو برسوں کے بعد افغان اغواکاروں کی چنگل سے رہا ہوکر گھر واپس آگئے ہیں ۔ ان کی واپسی سے اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔

مدھیہ پورہ: منٹو سنگھ افغان اغوا کاروں سے رہا

منٹو سنگھ ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ کے رہنے والے ہیں، وہ 28 ماہ بعد اپنے وطن واپس آئے ہیں۔ ان کی واپسی سے ان کے گھر میں دیوالی کا سا سماں ہے۔

28 ماہ قید میں رہنے کے بعد گھر واپس آنا یقینی طور پر نہ صرف منٹو سنگھ بلکہ ان کے اہل خانہ کے لئے دنیا کی سب سے بڑی خوشی ثابت ہو رہی ہے۔

ضلع مدھے پورہ کے چوسا بلاک کے لوآلگان مغربی پنچایت وارڈ نمبر ایک کے رہائشی منٹو سنگھ افغانستان کے صوبے باگلان میں ایک بین الاقوامی پاور کمپنی میں کام کرتے تھے۔

انہیں اور کمپنی کے دیگر 6 افراد کو نامعلوم افراد نے افغانستان میں 6 مئی 2018 کو اغوا کر لیا تھا۔

منٹو سنگھ نے بتایا کہ 6 مئی 2018 سے 3 ستمبر تک انھیں معلوم ہی نہیں تھا کہ انہیں افغانستان میں کہاں قید میں رکھا گیا ہے۔

انہیں ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'مسلح محافظوں کے درمیان ایک ایک لمحہ ایک دن کے برابر گزرتا تھا۔ اس کے بعد 3 ستمبر 2020 کی رات کو مسلح اغوا کاروں نے بتایا کہ انہیں رہا کردیا گیا ہے'۔

اغوا کاروں نے ان کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھ کر چند گھنٹوں تک سفر کرنے کے بعد انہیں 3 ستمبر 2020 کی شب میں افغان ملٹری کیمپ کے نزدیک چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:پٹنہ: بی جے پی کے دفتر میں زبردست ہنگامہ

منٹو سنگھ نے بتایا کہ 6 مئی 2018 کی صبح اس نے اپنے گھر فون کر اپنی اہلیہ اور بچوں سے بات کی تھی، اس کے بعد دوبارہ ان کی گفتگو نہ ہوسکی۔ اس کے بعد انہیں اغوا کر لیا گیا اور وہ بیرون ملک میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.