مہوتسو میں ریاست بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی سمیت کئی وزرا اور انتظامیہ کے اعلی افسران شامل ہوئے، دشرتھ مانجھی کو بھارت رتن سےنوازنے کامطالبہ سابق وزیراعلی نے کیا ہے۔
ہر برس کی طرح اس بار بھی ماؤنٹین مین کے نام سے مشہوردشرتھ مانجھی کی برسی ان کے آبائی گاؤں گہلوت گھاٹی میں منائی گئی، برسی کے موقع پر سرکاری پروگرام بھی منعقد ہوئے، جس میں ضلع کے اعلی حکام سمیت ریاست کے کئی وزراء اور اطراف کے باشندے شریک ہوئے ۔
دشرتھ مانجھی اپنی بیوی کی محبت میں سنہ 1982 سے گاؤں میں واقع پہاڑ کو توڑ کرراستہ بناناشروع کیا تھا، برسوں بعد وہ اپنے ارادے میں کامیاب ہوئے۔
ان کی موت کے بعد حکومت نے مانجھی مہوتسو منانے کافیصلہ لیا۔
مہوتسو میں مختلف ثقافتی پروگرام ہوئے، جس میں بالی وڈ کے مختلف فن کاروں و گلوکاروں نے اپناپروگرام پیش کیا۔
پانچواں مانجھی مہوتسو سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دشرتھ مانجھی، سماج کے ہیروتھے لہذا انہیں بھارت رتن ایوارڈ سے نوازا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مانجھی مہوتسو کو اور بہترڈھنگ سے منایاجائے، ریاستی وزیر شرون کمارنے کہاکہ ریاست بہارمیں سناتن، بودھ، اسلام اور جین مذہب کے مقدس مقامات ہیں، حکومت نے سبھی مقامات کے فروغ پرکام کیا ہے اور مزید کررہی ہے۔
مہوتسو میں رنگارنگ کلچرل پروگرام ہوا۔اس میں مشہور گلوکارہ دکچھا تور نے گیت گاکر محفل کو خوشنمابنایا۔