گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں زنجیر سے ایک کتے کو باندھ کر بائک سے گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ یہ ویڈیو سوموار کی دیر رات کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جارہا ہے کہ بائیک سوار سڑک پر کتے کو گھسیٹ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کتا لہو لہان ہو گیا تھا۔ اس پورے معاملے کی ایک کار پر سوار ایک شخص نے ویڈیو بنائی۔ ساتھ ہی اس نے کتے کی جان بھی بچائی ہے۔
ویڈیو گاندھی میدان کے پاس کی ہے۔ کار پر سوار نے جب بائیک والے سے پوچھا کی۔ وہ کتے کے ساتھ ایسا کیوں کر رہا ہے ؟ تو اس نے کہا کہ میں اسے گھما کر لا رہا ہوں۔دراصل کار سوار نے موٹر سائیکل سوار کو کتے کے ساتھ ایسی حرکت کرتے دیکھا تو سب سے پہلے اس کی ویڈیو بنائی۔ پھر اس موٹر سائیکل کا پیچھا کیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار نے اپنی رفتار تیز کردی ۔ کسی طرح گاندھی میدان کے پاس گاڑی پر سوار شخص نے پہلے اسے بتایا، پھر جیسے ہی موٹر سائیکل رکی، اس نے پوچھا تم ایسا کیوں کر رہے ہو، وہ مر جائے گا۔ موٹر سائیکل سوار نے جواب دیا، میں اسے گھومانے کے لئے لایا تھا۔
اس کے بعد موٹر سائیکل سوار نے کتے کے گلے میں بندھی دو زنجیر کو موٹر سائیکل سے کھولنا شروع کر دیا۔ اس دوران کچھ اور لوگ بھی موقع پرپہنچ گئے۔ کار سوار نے پوچھا تم کیا کر رہے ہو؟ اگر کوئی آپ کو موٹر سائیکل سے باندھ کر اس طرح گھسیٹ لے تو آپ کو کیسا لگے گا؟ موٹر سائیکل سوار نے کار سوار کو بتایا کہ وہ ڈلہاعلاقے کا کتے کو سیر کرانے گیا تھا۔ بائیک آہستہ چل رہی تھی۔ اس پر گاڑی میں سوار نوجوان نے کہا کہ ہم بہت دور سے آپ کا پیچھا کر رہے تھے۔ آپ کتے کو سیر نہیں کرارہے تھے بلکہ اسے گھسیٹ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Demand for GI Tag for Tilkut انتہائی لذیذ میٹھائی تل کوٹ آج تک سرکاری پہچان کی محتاج
دو کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا
گاندھی میدان سے ڈلہا کا فاصلہ دو کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ یعنی موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کتے کو پیچھے سے دو کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا۔ کار سوار نوجوان اس کو برداشت نہ کر سکا تو اس نے موٹر سائیکل سے کتے کو گھسیٹنے والے نوجوان کو ہیلمٹ اتار کر اس کا چہرہ ویڈیو میں قید کر لیا۔