ETV Bharat / state

Urs of Hazrat Bibi Kamal مخدومہ بی بی کمال کے سالانہ عرس کا آغاز

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 3:34 PM IST

ہند کی رابعہ کے نام سے مشہور 'بی بی کمال' کے دو روزہ سالانہ عرس کا آغاز ہوچکا ہے۔ آج آستانہ پر 'صوفی فیسٹول' کا افتتاح محکمہ سیاحت کے وزیر کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ صوفی فیسٹول میں ممتا جوشی اور دلیپ پریہار صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ Makhdooma Bibi Kamal Urs Begins in Gaya

Etv Bharat
Etv Bharat

گیا: ریاست بہار کے مگدھ کمشنری کے جہان آباد ضلع کے کاکو میں واقع مخدومہ بی بی کمال علیہ الرحمہ کے آستانہ پر ملک کے گوشہ گوشہ سے پہنچے عقیدت مندوں نے چادرپوشی کی۔ عرس کا آغاز حسب معمول علی الصباح قرآن خوانی سے ہوا اور اس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے چادر پوشی کی گئی۔ Urs Of Hazrat Bibi Kamal

مخدومہ بی بی کمال کے سالانہ عرس کا آغاز
مخدومہ بی بی کمال کے سالانہ عرس کا آغاز

اس موقع پر سجادہ نشیں سیدشاہ صدرالدین احمد نے ریاست میں امن خیرسگالی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے دعائیں کی، مخدومہ بی بی کمال کے سالانہ عرس کے پیش نظر آستانہ کو دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔ آج شام کو صوفی فیسٹول کا اہتمام ہوگا جس میں معروف صوفی سنگرز یہاں پہنچیں گے۔ دراصل بی بی کمال علیہ الرحمہ ایک پایہ کی بزرگ ہیں آستانہ بہار صوفی سرکٹ میں شامل ہے اور یہاں انتظامیہ کی دیکھ ریکھ میں عرس کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جبکہ محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ کی اشتراک سے صوفی مہوتسو کا ہر برس انعقاد ہوتا ہے۔ وزیراعلی نتیش کمار کی بھی کئی بار یہاں صوفی فیسٹول اور بقیہ مواقع پر آمد ہوچکی ہے۔ Makhdooma Bibi Kamal Urs begins in Gaya

مخدومہ بی بی کمال کا آستانہ بہار کے قدیم آستانوں میں ایک ہے یہاں بلا تفریق مذہب وملت عقیدت مندوں آتے ہیں۔Makhdooma Bibi Kamal Urs begins in Gaya

یہ بھی پڑھیں: Urs of Hazrat Anjan Shaheed: حضرت انجان شہید کے سالانہ عرس کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.