ریاست بہار کے ضلع گیا سے متصل جھارکھنڈ ریاست کے ضلع چترا کے رہنے والے قیصر رضا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کے فائنل امتحان میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انکا رینک 160 ہے۔ قیصر رضا چترا ضلع کے ایک گاؤں کنہار ڈیہہ کے رہنے والے ہیں وہ حفظ قرآن مکمل کرنے کے بعد اتر پردیش کے مبارک پور میں واقع الجامعۃ الاشرفیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے چلے گئے۔ عالم سے فراغت کے بعد انہوں نے سول سروسز کے امتحان کے لیے تیاری کی۔Madrassa graduate Qaiser Raza Cracks JPSC examination
پہلی کوشش میں ہی انہیں یہ کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کافی محنت کی اور وہ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں حصہ لیا، جس میں وہ کامیاب ہوئے ان کی اس کامیابی پر ضلع گیا میں مدراس کے ذمہ داران نے مبارکباد پیش کی ہے۔ جامعہ برکات منصور کے ناظم اعلیٰ مولانا عفان جامی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کر کے قیصر رضا نے نہ صرف ملک وملت کا نام روشن کیا ہے بلکہ یہ ثابت کر دیا ہے کہ سچی لگن مضبوط قوت ارادی اور محنت کامیابی کی کنجی ہے۔
قیصر رضا مصباحی ان تمام نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں جو اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ قیصر ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے اس کامیابی کے لیے کافی محنت کی جس میں انہیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے. انکی اس کامیابی پر مفتی مظفر حسین مصباحی، مولانا تبارک حسین رضوی مولانا عطاء المصطفی مصباحی مولانا ذاکر حسین مولانا فریدی وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے
یہ بھی پڑھیں: DSP Vikas Chandra Pathshala: ایک ڈی ایس پی ایسا بھی، جن کے پڑھانے سے 22 طلباء جے پی ایس سی میں کامیاب