ETV Bharat / state

مدراس دہشت گردی نہیں بلکہ حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، مولانا عمر نورانی - پھلواری شریف کا معاملہ

جے ڈی یو کے رہنما مولانا عمر نورانی Maulana Umar Noorani نے کہا کہ مدارس امن و محبت اور انسانیت کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کا بھی درس دیتا ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد اور مولانا حسرت موہانی جیسی شخصیات مدرسے کے ہی فارغ ہیں۔ کبھی بھی کسی نے مدارس نے ملک مخالف سرگرمیوں کو انجام نہیں دیا۔

Maulana Umar Noorani
مولانا عمر نورانی رہنما جے ڈی یو
author img

By

Published : Jul 25, 2022, 10:38 PM IST

ریاست بہار، ضلع گیا کے شہر گیا میں واقع گیوال بیگہ میں اپنی رہائش گاہ پر مولانا عمر نورانی Maulana Umar Noorani نے پٹنہ کے پھلواری شریف اور ایس ایس پی پٹنہ مانو جیت سنگھ ڈھلو کے معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی نے وہی بات کہی ہے جو مبینہ ملزموں نے کہی تھی۔ جانچ میں بھی پتا چلا ہے کہ آر ایس ایس کی طرح ہی ان کی جسمانی تربیت ہو رہی تھی تاہم اس کا غلط مطلب نکال لیا گیا ہے اور جو لوگ ایس ایس پی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے دراصل وہ ایمانداری کے ساتھ منصفانہ جانچ کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔

مولانا عمر نورانی رہنما جے ڈی یو

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے لوگوں کا مقصد جانچ کو گمراہ کرنے اور ایک خاص فرقے کو نشانہ بنانے کا ہوتا ہے لیکن ان کی یہ منشاء کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے دور اقتدار میں نا کسی کو پھنسایا جاتا ہے اور نہ ہی کسی کو بچایا جاتا ہے حقیقت جو بھی ہے وہ جانچ کے بعد سامنے آجائیگی۔ انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب مدارس پر اٹھائے گئے سوال پر کہا کہ دراصل بی جے پی والوں نے مدارس کی تاریخ کو پڑھا نہیں ہے۔ مدارس نے ڈاکٹر، انجنیئر، وکیل، سیاست دان، سائنٹسٹ، آئی اے ایس اور آئی پی ایس سمیت دیگر شعبے کے لاکھوں ہونہار افراد ملک کو دیا ہے جو ملک کی خدمت میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Darbhanga PFI Unit Protest: پی ایف آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دربھنگہ میں احتجاج

بہار حکومت ہویا پھر اترپردیش کی حکومت ان کے ماتحت بھی سرکاری مدارس چل رہے ہیں تو کیا وہاں سے عسکریت پسندی کا درس دیا جارہا ہے اور اگر دیا جا رہا ہے تو یہ سرکار پھر کر رہی ہے لیکن ایسا نہیں ہے صرف سازش مدرسوں کے نام پر ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا عمر نورانی جے ڈی یو کے ریاستی سطح کے رہنما بھی ہیں وہ جے ڈی یو کے بنکر سیل کے صوبائی صدر بھی رہ چکے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے قریبی بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.