ETV Bharat / state

مدھوبنی میں نظریات کی جنگ - مشکور احمد عثمانی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر مشکور احمد عثمانی مدھوبنی پارلیمانی حلقہ کے آزاد امیدوار ڈاکٹر شکیل احمد کی حمایت میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

amu
author img

By

Published : May 3, 2019, 11:33 PM IST

مشکور احمد عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ'اس حلقے میں دو نظریے کے درمیان لڑائی ہے۔ ایک نظریہ گاندھی جی کا ہے اور دوسرا نظریہ گوڈسے کا ہے لہذا جو گاندھی جی کے نظریے کو پسند کرتے ہیں، وہ ڈاکٹر شکیل احمد کی حمایت کریں گے۔'

مدھوبنی میں نظریات کی جنگ

انہوں نے کہا کہ'حلقے کے عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر ایسی کیا مجبوری تھی جو عظیم اتحاد نے ایک ایسے امیدوار کو ٹکٹ دیا جنہیں مقامی لوگ جانتے تک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس حلقے میں بی جے پی کے امیدوار اور ڈاکٹر شکیل احمد کے درمیان ہی سخت مقابلہ ہے۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ'دوسرے امیدوار این ڈی اے میں شامل ہو سکتے ہیں جیسا کہ ماضی میں ہوا ہے لیکن ڈاکٹر شکیل احمد کسی بھی صورت میں این ڈی اے میں شامل نہیں ہو سکتے۔'

مشکور عثمانی نے کہا کہ 'مدھوبنی کے عوام میں خاص طور سے مسلمانوں میں ڈاکٹر شکیل احمد کے تئیں مثبت رویہ نظر آ رہا ہے۔'

Intro:(نوٹ : ویڈیو پر ای ٹی وی بھارت کا واٹر مارک لگائیں)
مدہوبنی سے ڈاکٹر شکیل احمد کی جیت کے امکانات روشن : مشکور عثمانی

مدہوبنی : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر مشکور احمد عثمانی مدہوبنی پارلیمانی حلقہ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ڈاکٹر شکیل احمد کی حمایت میں انتخابی تشہیر کر رہے ہیں. مشکور احمد عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مدہوبنی پارلیمانی حلقہ میں عوامی رجحانات کے بابت تفصیلی گفتگو کی.

Body:مشکور عثمانی نے کہا کہ یہاں کی عوام میں خاص طور سے مسلم حلقہ میں ڈاکٹر شکیل احمد کے تئیں مثبت رویہ دیکھا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام اس بات کو پوچھ رہی ہے کہ آخر ایسی کیا مجبوری آن پڑی جو عظیم اتحاد نے ایک ایسے امیدوار کو ٹکٹ دے دیا جس کو عوام یہاں کی جانتی تک نہیں. انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے بی جے پی سے سیدھا مقابلہ یہاں صرف ڈاکٹر شکیل احمد سے ہے.

Conclusion:ایک سوال کے جواب میں مشکور عثمانی نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے میں ابھی وقت ہے. مگر نہیں آنا ہے، ایسا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے.

انٹرویو..... مشکور احمد عثمانی ، سابق صدر طلباء یونین، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.