ETV Bharat / state

گیا میں اے ٹی ایم سے 13 لاکھ روپے کی لوٹ

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 2:30 PM IST

گیا میں بے خوف مجرموں نے پولیس انسپکٹر کے دفتر کے سامنے لوٹ کے واقعے کوانجام دیا ہے۔ اے ٹی ایم مشین کو کاٹ کر تیرہ لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی ہے۔

Loot of Rs 13 lakh from ATM in Gaya
گیا میں اے ٹی ایم سے 13 لاکھ روپے کی لوٹ

شہر گیا کے رام پور انسپکٹر آفس کے سامنے اے ٹی ایم کاٹ کر مجرموں نے 13 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ اطلاع کے مطابق تین کی تعداد میں بدمعاش تھے۔

رام پور تھانہ علاقہ کے پولیس انسپکٹر آفس کے سامنے ایچ ڈی ایف سی بینک کا اے ٹی ایم ہے جس کو کاٹ کر 13 لاکھ روپے چوری ہوئی ہے۔ واقعہ کی تصدیق ایس ایس پی راجیو مشرا نے کی ہے۔

ایس ایس پی سمیت پولیس کے اعلی افسران نے پہنچ کر موقع واردات کا جائزہ لیا۔ اعلی افسران نے اے ٹی ایم کی ویڈیو فوٹیج طلب کی ہے۔ پولیس اس کی بنیاد پر تفتیش آگے کررہی ہے۔ ایس ایس پی راجیو مشرا نے فون پر بتایا کہ یہ واقعہ پولیس انسپکٹر آفس رام پور کے سامنے پیش آیاہے۔ قریب تیرہ لاکھ روپئے کی لوٹ ہوئی ہے۔ واقعہ علی الصباح پیش آیا ہے۔

اے ٹی ایم کے صفائی ملازم سنیل نے بتایا کہ صبح آٹھ بجے کے قریب جب وہ صفائی کے لئے پہنچا تو اے ٹی ایم کا شٹر گرا ہواتھا، اندر داخل ہونے پرپتہ چلا کہ اے ٹی ایم کٹا ہوا ہے جس کے بعد اس کی اطلاع اپنی آفس کودی، جہاں سے تھانے کو خبردینے کی بات کہی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری ماہ میں بھی مجرموں نے بودھ گیا میں دو مہان موڑ کے پاس اے ٹی ایم کاٹ کر قریب 26 لاکھ روپے کی چوری کی گئی تھی۔ جس کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔ اے ٹی ایم ڈکیتی کا معاملہ اب تک کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.