ETV Bharat / state

بہار میں لاک ڈاؤن میں 8 جون تک توسیع

بہار سرکار نے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 8 جون تک کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کچھ رعایتوں کے ساتھ سبھی دکانوں کو صبح 6 سے 2 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 9:22 AM IST

Bh_pat_01_government_extend_lock_down_pkg_bhur10005
بہار میں لاک ڈاؤن میں توسیع، دکانیں صبح 6 سے 2 بجے کھلیں گے

ملک بھر کی طرح ریاست بہار میں بھی کورونا کیسز برابر آرہے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے بہار سرکار نے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 8 جون تک کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کچھ رعایتوں کے ساتھ سبھی دکانوں کو صبح 6 سے 2 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 8 جون تک کر دیا ہے، ساتھ ہی صنعت کو فروغ دینے کے لئے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ اب سبھی دکانیں ایک روز کے ناغہ کے بعد کھلیں گی۔ اس کے علاوہ ابھی کھل رہی ضروری اشیاء کی دکانیں اب سبھی جگہ دیہی اور شہری علاقوں میں صبح 6 بجے سے دوپہر کے 2 بجے تک کھل سکیں گی۔ سبھی سرکاری دفاتر 25 فیصد موجودگی کے ساتھ شام 4 بجے تک کھلیں گے، ساتھ ہی پرائیویٹ دفاتر ابھی بھی بند رہیں گے۔

Bh_pat_01_government_extend_lock_down_pkg_bhur10005
وزیر اعلی نتیش کمار کا ٹوئٹ
ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری تری پوراری شرن، ڈی جی پی ایس کے سنگھل، ترقیاتی کمشنر عامر سبحانی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

ریاست کے تمام اضلاع کے ڈی ایم کو اپنے علاقے میں حالات کے مطابق خصوصی اختیارات دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ضلع انتظامیہ، پولس، سیول ڈیفینس، بجلی ملازمین، صفائی ملازمین، صحت، آفات مینجمنٹ، ٹیلی کام اور ڈاک ملازمین سمیت بینک، اے ٹی ایم سے جڑی خدمات، پھل، سبزی، گوشت، مچھلی، دودھ سمیت پی ڈی ایس کی دکانوں کے علاوہ سبھی ضروری اشیاء کی دکانوں کو رعایت ہوگی۔
پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ نے کہا کہ اب 8 جون تک سبھی دکانوں کو ایک روز ناغہ کے بعد کھولنے کی تیاری کی جا چکی ہے۔ دکانیں صبح 6 بجے سے دوپہر کے 2 بجے تک کھلیں گی۔ اس دوران لاک ڈاؤن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.