ETV Bharat / state

بے توجہی کی وجہ سے گیا کی اہم سڑکیں خراب

ریاست بہار کے ضلع گیا کی سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بے توجہی کی وجہ سے گیا کی اہم سڑکیں خراب
بے توجہی کی وجہ سے گیا کی اہم سڑکیں خراب
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 4:17 PM IST

گیا میں میونسپل کارپوریشن کے تحت متعدد وارڈز کی اہم سڑکیں خستہ حال ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں کارپوریشن کے خلاف غم و غصہ ہے۔

مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ صورت حال بہار اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (Bihar Urban Infrastructure Development Corporation Ltd ) کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بے توجہی کی وجہ سے گیا کی اہم سڑکیں خراب

نجی کمپنی بڈکو(BUIDCO) کے پاس پانی سپلائی اور اس کے لیے پائپ بجھانے وگلی نالے و سڑک کی مرمتی کا ٹینڈر ہے۔

شہر گیا کے متعدد علاقے نگر میونسپل کارپوریشن اور نجی ایجنسی بڈکو کی بے توجہی کا شکار ہیں، خاص کر اقلیتی آبادی والے علاقوں کا حال مزید بدتر ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار کا پسندیدہ منصوبہ سات نشچے کے تحت " ہر گھر نل کا جل" ا سکیم کے تحت شہر گیا کے کئی وارڈوں میں کام ہوئے ہیں تاہم وہ نامکمل ہیں۔

شہر گیا کے بڑے محلے میں ایک کھنگری تانڈ بائی پاس سے ہوکر گزری اہم سڑک ' گیا بودھ گیا' کافی دنوں سے خراب ہے۔

دراصل سڑک کو توڑ کر پائپ بجھانے کا کام ہوا تھا لیکن کام مکمل نہیں ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں سمیت آمد و رفت کرنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

نگر میونسپل کارپوریشن نے اپنی مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے نجی کمپنی بڈکو کو ذمہ دار بتایا ہے۔

دراصل شہر میں پانی کی سپلائی کا ذمہ نجی ایجنسی بڈکو کے پاس ہے،بڈکو کو پانی سپلائی کا ٹینڈر ملنے کے بعد شروعات میں پائپ بچھانے کا کام ہوا ہے اس کے لئے تنگ گلیوں سے لیکر سڑکوں اور نالیوں کو توڑا بھی گیا ہے تاہم بڈکو نے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو اسی حالت میں چھوڑ دیا ہے۔

مقامی لوگوں کی شکایت پر نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر نے محکمہ شہری ترقیات سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو مداخلت کرکے کام مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مقامی وارڈ کونسلر سوئٹی کماری نے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر بڈکو مسئلہ کا حل نہیں نکالتا ہے تو وہ مخالفت میں احتجاج کریں گی۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو نے جب مقامی باشندوں کی پریشانیوں کو جاننے کے لیے کھنگری تانڈ پہنچ کر جائزہ لیا تو باشندوں نے اپنے دکھ درد کا اظہار کیا۔

محمد امجد نے بتایا کہ کافی دنوں سے یہ سڑک خراب ہے، یہ سڑک اتنی اہم ہے کہ اس راستے سے جہاں ضلع گیا کے اعلیٰ حکام بودھ گیا جاتے ہیں وہیں اس راستے سے بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کا قافلہ بودھ گیا اور راجگیر جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راستہ خراب ہونے کی وجہ سے گاڑیوں سے اکثر حادثے ہورہے ہیں، اسی طرح کی پریشانیوں کا اظہار محمد ادریس نے بھی کیا اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور مقامی وارڈ کونسلر سے شکایت کی جاتی ہے تو وہ اپنی پریشانیوں کا اظہار کر دیتے ہیں۔

اب ایسی صورت میں کس سے شکایت کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی دکان ہے سڑک کے کنارے ہے، سڑک خراب ہونے کی وجہ سے دکانداری پر بھی اثر پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: ارریہ: فوقانیہ اور مولوی کا امتحان شروع

اس سلسلے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے تحت نجی کمپنی بڈکو کو ٹینڈر دیا گیا ہے، مسلسل شکایت کی جارہی ہے باوجود کہ نگم کے افسران کی بات نہیں سنی جاتی ہے۔

کئی محلے کی گلیوں سمیت اہم سڑک بھی ٹوٹ گئی اور لیکن ان کی نہیں ہوئی ہے۔

پائپ بجھانے اور سڑکوں کی مرمتی کے لیے چار سو کروڑ روپے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا وہ خود کھنگری تانڈ بائی پاس کا جائزہ لیا ہے،بڈکو کے انجنئیر کو مرمت کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.