ETV Bharat / state

بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک - بجلی گرنے

ریاست بہار کے 3 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Lightning Kills 6 People In Bihar, CM Announces Rs 4 Lakh Each For Kin Of Deceased
بہار میں بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 10:31 PM IST

ریاست میں آسمانی بجلی کا قہر جاری ہے جبکہ ہر روز بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

آج بجلی گرنے سے ارریہ میں 4، بانکا اور کشن گنج میں ایک ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے شام کو جاری کئے گئے ایک بییان میں بتایا گیا کہ بجلی گرنے سے ہلاک افراد کے ورثا کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

نتیش کمار نے بجلی گرنے کے حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ارکان خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بلا تاخیر مہلوکین کے اہل خانہ کو 4-4 معاوضہ دینے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی اور کہا کہ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور خراب موسم کے دوران گھروں میں ہی رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.