ETV Bharat / state

Prophet Remark Row: مذہبی رہنماؤں کے تحفظ کے لیے قانون سازی ضروری

پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس جان، مال، عزت و آبرو اور ماں باپ سب سے بڑھ کر ہے۔ آپ کی اور آپ کی ازواج و صحابہ کی شان میں زبان درازی اور گستاخی قابل مذمت ہے۔ بی جے پی کے برخواست شدہ نوین کمار جندل اور نپور شرما کو گستاخانہ تبصروں کے سبب فوراً گرفتار کیا جانا ضروری ہے۔ Legislation to Protect Religious Leaders

milli Council press conference
milli Council press conference
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 1:06 PM IST

پٹنہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی تمام عالم کے لیے رحمت اور قابل احترام ہے۔ Prophet Remark Row۔ آپ کی ذات ہماری جان، مال، عزت و آبرو اور ماں باپ سب سے بڑھ کر ہے۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا و دیگر ازواج مطہرات و صحابہ کرام بزرگ ترین و مقدس افراد ہیں، آپ کی اور آپ کی ازواج و صحابہ کی شان میں زبان درازی اور گستاخی قابل مذمت ہے، ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بی جے پی کے برخواست شدہ نوین کمار جندل اور نپور شرما کی بدزبانی اور گستاخانہ تبصروں پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوراً گرفتار کیا جائے۔ Legislation to Protect Religious Leaders

مذہبی رہنماؤں کے تحفظ کے لیے قانون سازی ضروری

مذکورہ باتیں آج آل انڈیا ملی کونسل بہار All India Milli Council کی جانب سے بلائے گئے تمام جماعتوں کے عہدے دار کی موجودگی میں کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمٰن قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. پریس کانفرنس میں جمعیۃ علماء ہند بہار صدر مولانا ناظم قاسمی، مدرسہ شمس الہدیٰ کے پرنسپل مولانا مشہود قادری ندوی، مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی، مولانا عالم قاسمی اور مولانا نافع عارفی وغیرہ موجود تھے. مولانا انیس الرحمٰن قاسمی نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کا احترام ضروری ہے، اس لیے اس جذبہ احترام کو فروغ دینا چاہیے اور ہر طرح کی توہین آمیز اور نازیبا تبصروں سے بچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا انیس الرحمٰن قاسمی نے آگے کہا کہ ہم وزیر اعظم ہند سے گزارش کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں اپنے پروگرام من کی بات میں اس موضوع پر گفتگو فرمائیں اور اہل وطن کے سامنے حکومت ہند کے موقف کو واضح کرتے ہوئے آپسی محبت و بھائی چارہ اور مقدس شخصیات اور مذاہب کے احترام کی اپیل کریں، حکومت بہار بھی آنے والی اسمبلی میں ایسا قانون پاس کرے جو نفرت کو دور کرنے اور مذاہب کے مقدس مذہبی شخصیات کے احترام کو لازمی قرار دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.