چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے داﺅد پور تھانہ علاقہ سے پولیس نے بدھ کے روز دو گاڑیوں سے کثیر مقدار میں شراب ضبط کر کے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ، چھپرہ ۔ سیوان قومی شاہراہ پر داﺅد پور تھانہ علاقہ میں گاڑی چیکنگ کی جارہی تھی ۔ اسی دوران وہاں سے گذر رہے ایک کار اور موٹر سائیکل کی جانچ کے دوران 450 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ اور ساتھ ہی دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ گرفتار اسمگلروں کی شناخت ایکما تھانہ علاقہ کے وندا لال رام پور مٹھیا گاﺅں کا باشندہ ارون کمار اور کنہیا رائے کے طور پر کی گئی ہے ۔ ادھر ، تریا تھانہ علاقہ کے ہرکھ پورا گاﺅں میں چھاپے ماری کر 197 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے ۔