نائب وزیراعلی سشیل مودی نے ضلع گیا میں آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'جھارکھنڈ میں حکومت کے قیام کے بعد جیل میں قید لالو یادو دربار کا انعقاد کررہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایک قیدی دربار کیسے لگا سکتا ہے، یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس معاملے کو ہائی کارٹ کے سامنے بھی لے جایا جائے گا۔'
انہوں نے الزام لگایا کہ 'بدعنوانی کے کیس میں سزا یافتہ لالو پرساد ٹویٹر پر میسیج بھی کرکے لیڈران پرتلخ کلامی کررہے ہیں۔ سی بی آئی کونوٹس لے کر عدالت تک بات پہنچانی چاہئے۔'
انہوں نے ایسا کیا تو آرجے ڈی کے شہاب الدین اور راج ولبھ یادو کے بھی جنتا دربار لگنے شروع ہوجائیں گے۔
سشیل مودی نے ہیمنت سورین کی حکومت پربھی تنقید کی اور کہا کہ ان کی حکومت آنے کے بعد اسی طرح کی توقعات تھیں۔'
واضح ہوکہ بہار میں سب سے زیادہ لالوپرساد یادو پرسشیل مودی ہی حملہ آور ہوتے ہیں اور ہمیشہ لالو خاندان پر طنز کرتے رہتے ہیں۔