ETV Bharat / state

لالو یادو این ڈی اے کے اراکین اسمبلی کو جیل سے فون کر رہے ہیں: سشیل کمار مودی - bihar news

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لالو یادو پر الزام عائد کیا ہے کہ لالو یادو جیل سے این ڈی اے کے اراکین کو فون کر رہے ہیں۔

لالو یادو این ڈی اے کے رکن اسمبلی کو جیل سے فون کررہے ہیں: سشیل کمار مودی

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:41 AM IST

پٹنہ: سابق ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو رانچی جیل سے این ڈی اے کے ممبران کو فون کر کے انہیں وزیر بنانے کا یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ سشیل مودی کے اس ٹویٹ کے بعد بہار کی سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

سشیل کمار مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'لالو یادو رانچی سے این ڈی اے کے ممبران کو فون کر رہے ہیں۔ وہ انہیں وزیر بنانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔'

انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے موصولہ نمبر پر فون کیا تو لالو یادو نے فون اٹھایا۔ میں نے ان سے کہا کہ جیل سے یہ گندی حرکتیں مت کرو۔ آپ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ سشیل مودی نے بھی ٹویٹ کر کے ایک نمبر جاری کیا ہے۔

تاہم ای ٹی وی بھارت نے جب اس نمبر پر رابطہ کیا تو جاری نمبر انویلڈ بتایا۔ وہیں اس نمبر کا لوکیشن بنگلور کا دکھا رہا ہے۔ ایسے میں سشیل مودی کا الزام رانچی کے ہوٹوار جیل انتظامیہ پر بھی سوال کھڑا کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بہار اسمبلی اسپیکر کے انتخاب کے لئے این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کی جانب سے امیدوار اتارے گئے ہیں۔

اس دوران عظیم اتحاد کی جانب سے تیجوی نے بھی اپنے ارکان اسمبلی سے ایک میٹنگ کی۔ وہیں این ڈی اے نے اپنے اراکین اسمبلی کے لئے ایک وہپ بھی جاری کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.