ETV Bharat / state

لالو کی ضمانت کی درخواست پرسماعت پھر ملتوی

ریاست بہار میں اربوں روپے کے چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) صدر لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں پھر سماعت ملتوی ہو گئی، جس سے انہیں ضمانت نہیں مل سکی۔

author img

By

Published : Nov 30, 2019, 1:48 AM IST

جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ایک وکیل کے انتقال کی وجہ سے آر جے ڈی صدر یادو کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت نہیں ہوسکی۔ یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اگلی تاریخ 6 دسمبر طے کی گئی ہے۔

اس سے قبل 8 نومبر 2019 کو جسٹس اپریس کمار سنگھ کی بنچ میں یادو کی جانب سے دمکا خزانے سے غیر قانونی طو ر پر پیسہ نکالنے کے معاملے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ٹل گئی تھی، جس سے ان کی ضمانت کی امید ٹوٹ گئی۔

عدالت نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اگلی تاریخ 22 نومبر 2019 مقرر کی تھی۔ لیکن اس دن بھی ایک وکیل کے انتقال کی وجہ سے آر جے ڈی صدر کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

Intro:Body:

30 nov 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.