ETV Bharat / state

Lady Volunteer for Haj 'بہار کی عازمات حج کی خدمتگار کے طور پر ایک خاتون خادمہ بھی جائے گی' - ہوائی اڈہ سے بہار کے عازمین حج

بہار سے عازمین حج کی خدمت کے لیے پہلی مرتبہ ایک خاتون خادمہ جائے گی۔ چیئرمین عبدالحق نے بتایا کہ 15 خادم الحجّاج حج 2023 کے آپریشن میں روانہ ہوں گے۔ اس میں ایک خاتون خادمہ بھی شامل ہے جب کہ اس مرتبہ بغیر محرم کے 44 خواتین سفرحج پرروانہ ہوںگیں۔

عازمات حج کی خدمتگار کے طور پر ایک خاتون خادمہ بھی جائے گی

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 1:47 PM IST

عازمات حج کی خدمتگار کے طور پر ایک خاتون خادمہ بھی جائے گی

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع میں واقع ہوائی اڈہ سے بہار کے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرتبہ قریب 3500 عازمین حج کی خدمت کے لیے بہار حکومت کی طرف سے 15 خادم الحجّاج جائیں گے۔ ان میں ایک خاتون خادمہ میں بھی شامل ہیں۔ بہار سے یہ پہلا موقع ہے جب کوئی خاتون خادمہ عازمات کے ساتھ مقدس سفر پر جارہی ہے۔

آج گیا ہوائی اڈہ پر عازمینِ حج کو رخصت کرنے پہنچے ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران یہ ساری معلومات فراہم کیں ہے۔چیئر مین عبدالحق نے کہا کہ ریاست بہار سے پہلی مرتبہ اس لیے بھی خاتون خادم الحجّاج کو بھیجا جارہا ہے کیونکہ یہاں ریاست سے 44 ایسی خواتین ہیں جو بغیر محرم کے سفر حج پر روانہ ہوں گی۔ ان کی خدمت کے لیے ایک خاتون خادمہ کا ہونا ضروری تھا۔

نیز اُنہوں نے سہولیات اور دیگر انتظامات کے حوالہ سے کہا کہ عازمین حج کے لیے پٹنہ حج بھون اور گیا امبارکشن پوائنٹ پر سہولیات فراہم کرنے کی تمام تر توجہ دی گئی ہے تاکہ عازمین حج کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے ۔گیا ہوائی اڈہ پر ایئرپورٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے انتظامات توقعات سے وابستہ ہیں۔

بھی پڑھیں: Azmeen Haj بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا

واضح رہے کہ بہار کے عازمین حج کی پرواز کرنے کا سلسلہ سات جون سے شروع ہو کر بائیس جون تک جاری رہے گا عازمین حج کو رخصت کرنے وزیر اقلیتی فلاح زماں خان ، چیئرمین عبدالحق کے ساتھ حج کمیٹی کے سی او راشد حسین اور حج کمیٹی کے دیگر ذمہ دران پہنچے تھے یہاں چیئرمین اور سی او راشد حسین نے انتظامات کے تعلق سے عازمین حج سے فڈبیک بھی لیا جس پر عازمین حج نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.