مظفر پور: بہار کے کُڈھنی اسمبلی ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہو گئی ہے اور دوپہر تک نتائج آنے کی توقع ہے۔ مقامی آر ڈی ایس کالج میں ووٹوں کی گنتی کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں بند ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہوگیا۔ گزشتہ پیر کو تین لاکھ 11 ہزار 728 ووٹرز میں سے 57.90 فیصد نے 320 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور 13 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید کردی گئی۔ Kurhani Assembly by-election Counting started
اس سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کیدار پرساد گپتا اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے امیدوار منوج کشواہا میدان میں ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ وکاس شیل انسان پارٹی (وئ آئی پی) سے نیلابھ کمار اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اےآئی ایم آئی ایم) سے محمد غلام مرتضیٰ بھی قسمت آزمائی کے لیے انتخابی میدان میں اتر ے ہیں۔ BJP vs JDU in Kurhani Bypoll
یہ بھی پڑھیں: Khatauli By-Eelection Result کھتولی میں ووٹوں کی گنتی آج
یو این آئی