ETV Bharat / state

Kudhni By Election جے ڈی یو رہنما نے ایم آئی ایم کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا

سابق رکن اسمبلی و جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر مجاہد عالم نے کہا کہ کڑھنی کے عوام باشعور اور سیاسی طور پر بیدار ہیں۔ گوپال گنج کی طرح یہاں کے لوگ کوئی غلطی نہیں کریں گے۔ ضمنی انتخابات میں منوج کشواہا کی جیت یقینی ہے۔ Kudhni By Election

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 1:12 PM IST

جے ڈی یو رہنما نے آئی ایم ایم کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا

پٹنہ: بہار کے ضلع مظفرپور کے کڑھنی اسمبلی حلقہ میں آئندہ 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے تشہیری مہم اب آخری مرحلے میں ہے۔ سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ایم آئی ایم نے مجتبٰی انصاری کو ٹکٹ دیا ہے جب کہ عظیم اتحاد کے امیدوار منوج کشواہا ہیں۔ چند ماہ قبل گوپال گنج میں ہوئے ضمنی انتخاب میں ایم آئی ایم کے امیدوار نے 12 ہزار ووٹ حاصل کیا تھا جس سے عظیم اتحاد امیدوار کو محض دو ہزار ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس نظریے سے کڑھنی کا انتخابی مقابلہ کسی بھی پارٹی کے امیدوار کے لئے آسان نہیں ہوگا۔ Kudhni By Election:JDU Leader Says AIMIM Is The B Team Of BJP

یہ بھی پڑھیں:Hina Shahabuddin شہاب الدین کی بیوی آر جے ڈی پارلیمنٹری بورڈ سے باہر

سابق رکن اسمبلی و جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر مجاہد عالم نے کہا کہ ایم آئی ایم کا کوئی داؤں نہیں چلے گا۔ لوگ اب سمجھ چکے ہیں کہ ایم آئی ایم ہمیشہ سیکولر پارٹیوں کے ووٹ کاٹ کر بھاجپا کو فائدہ پہنچانے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم آئی ایم کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا غلط نہیں ہوگا۔ عام لوگوں کو بھی یہ بات سمجھ میں آچکی ہے۔ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہے جو سیکولر اور انصاف پسند ہے۔ اس حکومت میں بلاتفریق تمام لوگوں کی ترقی ہو رہی ہے۔ اس لئے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لئے بہار میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جے ڈی یو رہنما نے وزیراعلیٰ نیتش کمار کو بھارتی اقلیتی طبقے کا اصل رہنما قرار دیا ہے۔ Kudhni By Election:JDU Leader Says AIMIM Is The B Team Of BJP

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.