ETV Bharat / state

کشن گنج: تیسرے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد پولنگ

ریاست بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے تیسرے اور آخری مرحلے میں سیمانچل کے تحت کشن گنج ضلع کے چاروں اسمبلی حلقہ میں پرامن ماحول میں ووٹنگ ہوئی۔

kishanganj record 60.25% polls today
کشن گنج: تیسرے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد پولنگ
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:07 PM IST

کشن گنج ضلع کے کل چار اسمبلی حلقوں کے رائے دہندگان اپنے حق رائے کا استعمال کرنے کیلئے صبح سے ہی قطاروں میں کھڑے ہونے شروع ہوچکے تھے۔

کشن گنج ضلع میں صبح 7 بجے سے ہی ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور شام پانچ بجے تک 60.25 فیصد ووٹ درج کی جاچکی ہے۔

kishanganj record 60.25% polls today
کشن گنج: تیسرے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد پولنگ

اطلاعات کے مطابق شام پانچ بجے تک بہادر گنج اسمبلی حلقہ میں 61 فیصد، ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ میں 59 فیصد، کشن گنج اسمبلی حلقہ میں 54 فیصد، کوچادھامن اسمبلی حلقہ میں 64 فیصد ووٹنگ درج کی گئی-

واضح رہے کہ کشن گنج ضلع کے کل چار اسمبلی حلقوں کیلئے 1668 ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

جہاں کل 1127341 رائے دہندگان اپنے حق رائے کا استعمال کریں گے جس میں کل 576355 مرد اور کل 550942 خاتون ووٹرز ہیں جبکہ تیسرے ووٹرز کی تعداد 44 ہیں-

وہیں کشن گنج ضلع کے چاروں اسمبلی حلقوں کے رائے دہندگان کی بات کی جائے تو بہادر گنج اسمبلی حلقہ میں کل رائے دہندگان کی تعداد 292522 ہے۔

ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ میں رائے دہندگان کی تعداد 291204 وہیں کشن گنج اسمبلی حلقہ میں کل ووٹر کی تعداد 293493 اور کوچادھامن اسمبلی حلقہ میں کل ووٹر کی تعداد 250122 ہے -

حالانکہ ان چاروں اسمبلی حلقہ میں پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے ووٹر کی تعداد 14437 ہے جو اپنے ووٹ دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اس مرتبہ کے اسمبلی حلقہ کے انتخاب کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے چاروں اسمبلی حلقہ میں کل 32 خصوصی ووٹنگ مراکز بنایا گیا ہے۔

اس میں 28 خاتون ووٹنگ مراکز ہیں جبکہ 4 پی ڈبلیو ڈی ووٹنگ مراکز ہیں-

ووٹنگ کے دوران حفاظتی نقطہ نظر کے تحت ضلع کے کل چاروں اسمبلی حلقوں کو 151 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس میں 151 سیکٹر، 34زونل مجسٹریٹ اور پولیس افسران کی تعیناتی کی گئی ہے جس کے زریعہ سبھی ووٹنگ مراکز پر نگرانی کی جارہی ہے-

مزید پڑھیں:آر جے ڈی امیدوار سرفراز نے پارٹی کا انتخابی نشان لگا کر ووٹ دیا

وہیں الیکشن کیلئے 552 پی سی سی پی ، 142 مائیکرو آبزرور اور 4 سپر زونل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے وہیں 7372 الیکشن اہلکار کے علاوہ نیم فوجی دستے کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ پرُامن ماحول میں انتخابات ہوسکے۔

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر سبھی ووٹنگ مراکز میں تھرمل اسکرین اور سینٹائز کا استعمال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ووٹرز کے درمیان ضلع انتظامیہ کی جانب سے ماسک و دستانے بھی تقسیم کیے گئے تاکہ کورونا کے ضابطوں پر بھی عمل ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.