ڈاکٹر شکیل احمد کے مستعفی ہونے کے بعد بھی کانگریس کی رکن اسمبلی بھاونا جھا نے انتخابات میں ان کا ساتھ دیا۔
کانگریس پارٹی نے ان تمام رہنماؤں کے خلاف کاروائی کرنے کی بات کہی تھی۔
بھاونا جھا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شکیل احمد کا ساتھ دے کر کچھ غلط نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شکیل احمد کو جو ووٹ ملے ہیں وہ کانگریس کے روایتی ووٹ ہیں۔
جھا نے کہا ہے کہ ہم نے ہر جگہ انتخابی تشہیر میں راہل گاندھی زندہ باد اور کانگریس پارٹی زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے۔ پارٹی کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا ہے۔
کانگریس اکی ایم ایل اے بھاونا جھا نے کہا کہ شکیل احمد کا ساتھ دے کر انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا
کانگریس کی ایم ایل اے بھاونا جھانے کہا کہ انہوں نے پارٹی مخالف کوئی کام نہیں کیا ہے ڈاکٹر شکیل احمد کا ساتھ دے کر انھوں نے کانگریس زندہ باد اور راہول گاندھی زندہ باد کے نعرے پر انتخاب میں حصہ لیا تھا وہ اب بھی پارٹی میں ہے اور کانگریس چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شکیل احمد نے اپنے دم پر ایک لاکھ تیس ہزار ووٹ حاصل کیے جو کانگریس کا روایتی ووٹ تھا۔