ETV Bharat / state

Khanqah Qadriya In Gaya خانقاہ قادریہ میں ربیع الاول اور عرس کی تقریب اختتام - جشن عید میلاد یوم ولادت

ضلع گیا میں واقع خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں جشن عید میلادالنبی و زیارت موئے مبارک کے موقع پرعاشقان رسول کا ہجوم امڑا تھا، یہاں آج حضرت معیزالدین قادری علیہ الرحمہ کا عرس بھی منعقد ہوا جس میں حسب روایت پہلی چادر بنیاد گنج تھانہ کی جانب سے مزار پر پیش کی گئی۔

خانقاہ قادریہ میں ربیع الاول اور عرس کی تقریب اختتام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 2:53 PM IST

خانقاہ قادریہ میں ربیع الاول اور عرس کی تقریب اختتام

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیامیں جشن عید میلاد یوم ولادت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور عرس حضرت معیز الدین قادری کی نسبت سے خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں مختلف تقاریب منعقد ہوئیں ۔خانقاہ کے نمائندہ سید تحسین احمد قادری نے بتایا کہ حسب روایت اس سال بھی گیا کی قدیم خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں جشن عید میلادالنبی، زیارت موئے مبارک و عرس سیدنا معیز الدین قادری المعروف دادا پیر علیہ الرحمہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔جس میں بیرونی و مقامی عاشقان رسول کا ہجوم تھا۔

اس موقع پر خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد گیا کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ ایاز احمد قادری کی سرپرستی اور نائب سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ امان اللہ قادری کی صدارت میں کئی اہم تقاریب کا انعقادکیا گیا ۔ سب سے پہلے صبح صادق کے وقت حضور کی آمد مرحبا بعد نماز فجر صلاۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور 9 بجے دن تک قرآن خوانی کا اہتمام ہوا۔ آئے ہوئے مریدین، متوسلین،معتقدین و عاشقان رسول کے بیچ لنگر عام بھی تقسیم کی گئی ۔ گیارہ بجے دن سے ایک بجے دن تک خواتین میں محفل میلادالنبی و زیارت موئے مبارک و دیگر تبرکات بزرگان دین کرائی گئی۔

بعد نماز ظہر جلسہ عید میلادالنبی کی محفل منعقد ہوئی۔جلسہ کا آغاز قاری شاہد کی تلاوت کلام پاک پر ہوا۔ جبکہ سید تاج العارفین اور عارف امام قادری نے جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ سید مرتضی قادری ،اعجازمانپو ری ،عرفان مانپوری ،عمر حیات اور محمد خورشید نے نعت ونبی کا گلدستہ پیش کیا۔

حضرت مولانا سید شاہ امان اللہ احمد قادری نے سیرت النبی اور شریعت رسول کے موضوع پر اپنے نایاب فکری انداز میں سیرت النبی کے کئی اہم نکات پیش کئے ۔ انہوں نےکہا حضور کی حیات طیبہ قرآن کا عملی نمونہ ہے ، دونوں جہان میں سرخروئی حاصل کرنی ہے تو شریعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو صدق دل سے اپنانا ہوگا تبھی اللہ تک رسائی ہوگی ۔ کیونکہ رسول کی اطاعت میں ہی اللہ کی اطاعت پوشیدہ ہے۔

لہٰذا قوم مسلم ایمان کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر حضور کی سنت و اولیاء اللہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرے، اسی میں کامیابی و نجات ہے ۔اس موقع پر جلسہ کے بعد سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ ایاز احمد قادری کے ہاتھوں مبارک تبرکات کی زیارت کرائی گئی ، نائب سجادہ نشیں مولانا امان اللہ قادری نے بتایاکہ یہاں خانقاہ میں جن تبرکات کی زیارت کرائی جاتی ہے ان میں موئے مبارک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ،حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے چادر مبارک کا ٹکڑا، حضرت امام حسن و حسین علیہ السلام کہ پیراہن مبارک کے دھاگے،خلفاء راشدین رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی مہریں ، حضور غوث پاک کے تسبیح مبارک کے دانے اور حضرت سید شاہ عبدالکریم قادری رحمت اللہ علیہ کے ہاتھوں تحریر قلمی قرآن مقدس کے نسخے کی زیارت کرائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑوھیں:Employment Plan for Muslim Youth نتیش کابینہ سے مسلم نوجوانوں کے لیے روزگار منصوبہ کو منظوری

اس موقع پر حضور سیدنا معیز الدین قادری رحمت اللہ علیہ المعروف دادا پیرکی درگاہ پر چادر پوشی صاحب سجادہ حضور سید شاہ ایاز احمد قادری کے سرپرستی میں ہوئی ۔ واضح رہے کہ دادا پیر کی درگاہ پر بنیاد گنج تھانے کی طرف سے بھی زمانہ قدیم سے چادر پوشی و گل پوشی کی جا تی رہی ہے اس بار بھی منا کمار تھانہ انچارج نے پولیس جوانوں کے ہمراہ داداپیر کی درگاہ پر چادر پوشی و گل پوشی کی ۔بعد نماز مغرب محفل سماع کا اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.