ETV Bharat / state

کیمور: آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے تین جھلسے

بہار کے کیمور ضلع میں آسمانی بجلی کی زد میں آںے سے تین لوگ بُری طرح جھلس گئے ہیں۔ یہ واقعہ درگاوتی بلاک میں پیش آیا۔

kemor-three-burns-from-lightning
کیمور: آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے تین جھلسے
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 9:00 AM IST

بہار کے ضلع کیمور میں آج لگاتار دوسرے روز بھی آسمانی بجلی کا قہر دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا لیکن اس کی زد میں آنے سے تین لوگ بری طرح جھلس گئے۔ جھلسنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اس بار یہ واقعہ درگاوتی بلاک میں پیش آیا ہے۔ شام بجلی گرنے سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے جبکہ تین لوگ جھلس گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

موصولہ اطلاع کے مطابق راکیش پال ولد ناگینہ پال اور روشن رائے ولد سکنندن اپنے گاؤں کے باہر جانوروں کو چرا رہے تھے کہ بجلی گرنے سے وہ بری طرح سے زخمی ہوگئے، جبکہ 500 میٹر دور اپنے گھر میں بیٹھی ہیرا متی دیوی بھی آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے زخمی ہوگئی۔

اس کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور متعلقہ افسران کو اطلاع دی۔ موقع پر درگاوتی سرکل آفیسر لکشمن کمار سنگھ پہنچ گئے۔

تینوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ پرائمری ہیلتھ سنٹر درگاوتی لے جایا گیا ، جہاں علاج چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نکسل متاثرہ گاؤں کی مسلم لڑکی بنی سب انسپکٹر

معلوم ہوکہ 22 گھنٹے قبل آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے اور ایک شخص بری طرح جھلس گیا تھا۔ یہ واقعہ بھبھوا بلاک کے بھبھوا موہنیاں لنک پاتھ کے ببورا سیگ تھری لنک شاہ را پر پیش آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.