ETV Bharat / state

کنہیا کمار کے قافلے پر آٹھویں بار حملہ - شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جن گن من یاترا کا آغاز

بہار کے آرا ضلع میں جمعہ کے روز خطاب کے لیے جارہے کہنیا کمار اور ان کے قافلے پر راستے میں چند شرپسندوں نے پتھر بازی کی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

کنہیا کمار کے قافلے پر آٹھویں بار حملہ
کنہیا کمار کے قافلے پر آٹھویں بار حملہ
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 5:03 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:45 AM IST

طلبأ یونین کے سابق صدر اور سی پی آئی رہنما کنہیا کمار اور ان کے ساتھی اس حملے میں بال بال بچے پولیس نے بحاظت انھیں دوسری گاڑی میں منتقل کیا۔

کنہیا کے حامیوں نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ ' کنہیا کے قافلے پر یہ آٹھواں حملہ ہے اس قبل بہار کے جموئی، سپول، کٹیہار اور دیگر اضلاع میں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ پولیس افسر نے بتایا کہ بکسر میں میٹنگ کرنے کے بعد کنہیا آرا جارہے تھے کہ جب ہی بی بی گنج بازار کے قریب چند سماج دشمن عناصر نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس حملے میں کنہیا کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور پولیس کہنیا کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہی اور انھیں آرا پہنچایا گیا۔

لیکن یہاں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ' کنہیا کمار کی گاڑی سے مبینہ طور پر کسی موٹر سائیل سوار کو ٹکر لگی تھی اسی وجہ سے اس علاقے کے لوگ ناراض ہوگئے۔ حالانکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرلیا۔

واضح رہے کہ سی پی آئی رہنما کنہیا کمار نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جن گن من یاترا کا آغاز کیا ہے اور انھوں نے اپنی اس طویل یاترا میں ریاست کے بڑے بڑے شہروں میں تقریباً 50 اجلاس کر عوام سے خطاب کیا ہے۔

انھوں نے اپنی اس یاترا کا آغاز 30 جنوری کو کیا تھا اور 29 فروری کو اس یاترا کا اختتام ہوگیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.