ETV Bharat / state

کیمور: لڑکی کو فحش میسیجز بھیجنے والا نوجوان گرفتار - کیمور جرائم خبریں

ریاست بہار کی کیمور پولس نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کر جیل میں بند کر دیا، جو ایک لڑکی کو غلط اور فحش میسیج کر اسے بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ شادی کے رشتے کو بھی تڑوانے کا کام کر تا تھا ۔

لڑکی کو فحش میسج کرنے والا نوجوان  گرفتار

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 9:45 PM IST

کیمور پولس نے لڑکی کو فحش میسج کرنے والے کو گرفتار کیا ہے۔نوجوان کی حرکت سے عاجز ہوکر لڑکی نے چین پور تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ۔ جسکے بعد پولس نے کاروائی کی اور اسے جیل بھیج دیا۔

اطلاع کے طابق گرفتار نوجوان چین پور تھانہ کے جگریاں موضع کے رہاٸشی وریندر رجک کا 27 سالہ لڑکا ارون کمار بتایا گیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ یہ نوجوان اس معاملہ سے قبل ایک قتل کے معاملہ میں جیل بھی جا چکا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ ایک لڑکی کی شکایت کے بعد نوجوان کی گرفتاری کی گٸ جس کے پاس سے اپنے نانا کے گھر میں چھپا کر رکھے گۓ اسلحہ کو بھی ضبط کیا گیا۔ گرفتار نوجوان کے خلاف پہلے سے ہی قتل کا معاملہ درج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.