ریاست بہار کے کیمور میں ایک دوسرے سے محبت کرنے والے عاشق جوڑے کے بیچ اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب کیمور کے ایس پی دلنواز احمد کی پہل پر دونوں ایک دوسرے کو شادی کا مالا پہنا کر ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے بن گئے۔
اس خوشی کے لمحات کے موقع پر دونوں کنبہ کے علاوہ پولیس اہلکار بھی گواہ بنے۔ حالانکہ دونوں کی شادی سے قبل کافی ڈرامہ بھی ہوا۔ سوشل میڈیا سے ہوئی محبت کی شروعات کا اختتام بحسن و خوبی شادی کے ساتھ انجام پائی۔
اطلاعات کے مطابق کیمور کی رہنے والی لڑکی اور روہتاس کے رہنے والا لڑکا دونوں کے بیچ سوشل میڈیا کے ذریعہ محبت پروان چڑھی۔ دونوں کے بیچ جینے مرنے کی قسمیں کھائی گئیں۔
اس درمیان دونوں کا ملنے کا بھی سلسلہ دو سال تک جاری رہا۔ جب لڑکی نے شادی کے لیے دباؤ دیا تو لڑکے نے صاف طور پر انکار کردیا۔
لڑکے کے انکار کو اقرار میں تبدیل کرانے کے لیے لڑکی پہنچ گئی بھبھوا کے خواتین تھانے۔ تحریری عرضی پر ایس پی دلنواز احمد نے اس معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیا۔ اور موہنیاں تھانہ بلا کر دونوں کنبہ کو سمجھا بجھا کر لڑکا لڑکی کہ شادی تھانہ احاطہ میں موجود شیو مندر میں رچا ڈالی۔
بتا دیں کی لڑکی کیمور کے رامگڑھ تھانہ کے مہو آری موضع کہ رہائشی بتائی گئی ہے جبکہ لڑکا روہتاس ضلع کے اندورا گاٶں کا رہاٸشی بتایاگیا ہے۔