بھبھوا میں کوہ نور پیٹرول پمپ پر ہوم ڈلیوری سہولت کا باضابطہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا گیا۔
افتتاح کے بعد کوہ نور پیٹرول پمپ کے مالک سرفراز گدی نے بتایا کہ بجلی کی کٹوتی کے بعد ضلع کے بڑے ادارے جیسے ہسپتال، اسکول، مختلف پلانٹس وغیرہ میں جنریٹر ہی ایک بڑا سہارا ہوتا ہے۔ ایسے میں بعض وقت پیٹرول کی فراہمی میں مشکل پیش آتی ہے۔
ایسی صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے کوہ نور پیٹرول پمپ کی جانب سے ایک پہل کی گئی ہے جس میں پیٹرول ٹینک کے ذریعہ پیٹرول سپلائی کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔
اس سروس کے تحت کال وصول ہونے کے بعد ٹینک کے ذریعہ پیٹرول سربراہ کیا جائے گا۔ پیٹرول کی ہوم ڈلیوری سہولت کا آغاز کیا گیا ہے۔ کوہ نور پیٹرول پمپ کے مالک نے بتایا کہ ہوم ڈلیوری سروس کے لیے الگ سے مشین لگائی گئی جبکہ ضلع میں پہلی بار اس طرح کی سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔