ETV Bharat / state

Kaimur Govt Hospital Hijab Row: سرکاری ڈاکٹر کا باحجاب لڑکی کا علاج کرنے سے انکار - بہار میں حجاب پر ایک بار پھر تنازع

حجاب پر تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کرناٹک کے بعد اب دیگر ریاستوں سے بھی باحجاب خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ تازہ معاملہ بہار کے ضلع کیمور کے ایک سرکاری ہسپتال کا ہے، جہاں ڈاکٹر نے ایک لڑکی کی والدہ کو حجاب پہننے کی وجہ سے دوا دینے سے انکار کر دیا۔ Kaimur Govt Hospital Hijab Row

حجاب کی وجہ سے لڑکی کا علاج کرنے سے انکار
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 7:36 PM IST

کیمور: بہار کے ضلع کیمور کے سرکاری ہسپتال میں باحجاب خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ Kaimur Govt Hospital Hijab

اطلاعات کے مطابق موہنیاں شہر کے وارڈ نمبر سات کے رہائشی علاؤ الدین انصاری کی اہلیہ گوہر آرا اپنی بیٹی عالیہ کی علاج کے لیے سرکاری ہسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹر پریم شنکر نے حجاب پر اعتراض کرتے ہوئے علاج کرنے سے انکار کردیا۔ Muslim Woman Alleges She Was Refused Treatment

ویڈیو

گوہر آرا کا کہنا ہے کہ حجاب دیکھتے ہی ڈاکٹر غصے میں آگئے اور انہیں ماسک پہن کر آنے کو کہا، جس پر انہوں نے کہا کہ 'جب وہ مکمل طور پر اپنے آپ کو ڈھک کر رکھی ہیں تو پھر ماسک پہننے کی کیا ضرورت ہے۔

وہیں ڈاکٹر حجاب کو اتارنے اور ماسک لگا کر آنے کی ضد پے اڑے رہے اور کہا کہ حجاب اتار کر آئیں گی تبھی دوائی لکھیں گے۔

اس کے بعد ڈاکٹر پریم شنکر نے دوائی کی پرچی پر ہی لکھا دیا کہ حجاب اتار کر ماسک لگا کر آئیے۔

حجاب کی وجہ سے علاج سے انکار کرنے کی اطلاع ملنے لڑکی کے والد اور مقامی کانسلر سمیت متعدد لوگ ہسپتال پہنچے اور ڈاکٹر سے پورا معاملہ جاننے کی کوشش کی۔ اس دوران ہسپتال میں خوب ہنگامہ بھی ہوا۔

وہیں، ڈویژنل اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اے کے داس سے جب اس سلسلے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حجاب کی وجہ سے دوائی دینے سے انکار کرنا غلط ہے، جب کہ حجاب تو مکمل حفاظت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کرنے والی خواتین کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب اس سلسلے میں سماجی کارکنان نے ڈاکٹر کی اس بدسلوکی کے خلاف اقلیتی امور کے وزیر زماں خان سے شکایت کی، جس پر انہوں نے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.