یہ معاملہ ضلع کیمور کے سونہن تھانہ علاقہ کے اودر گاؤں میں رونما ہوا ہے ، زخمیوں کو علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملہ میں دھرمویر گپتا کو گولی لگنے سے اور مارپیٹ کے دوران گنگا شاہ کا بیٹا منشی شاہ شدید طور پر زخمی ہوگئے دونوں کو ابتدائی طبی علاج کے بعد وارانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف روہت اور سندیپ نامی شخص بھی اس حادثے میں زخمی ہوگئے۔ جن کا مقامی طور پر علاج کیا گیا ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دلنواز احمد، اے ایس پی مہم نتن کمار، صدر ایس ڈی پی او اجے پرساد ، سارجنٹ میجر شیام بہاری رائے ، سرکل انسپکٹر دھرمیندر سنگھ اور بھبھوہ پولیس اسٹیشن آفیسر رامانند منڈل ، سونہن پولیس اسٹیشن آفیسر ششی بھوشن کمار موقع پر پہنچ گئے تاکہ صورتحال کو قابو کیا جاسکے۔
کیمور:مار پیث کے دوران پانچ زخمی
ریاست بہار کے کیمور میں چبوترہ پر بیٹھنے کو لیکر دو فریقوں میں مارپیٹ کے دوران گولیاں چلیں جس میں پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔