بھاکپا مالے کی قیادت کر رہے ضلع سکریٹری وجے یادو نے کہا کہ 12اکتوبر سے نگر پالیکا میدان کو بچانے کے لۓ گیھراؤ ڈالو ڈیرہ ڈالو پروگرام چلایا جایٸگا۔
جس میں بھبھوا نگر پریشد کے زریعہ میدان اور تالاب کو ختم کرکے مارکیٹ کمپلیکس بنانے کی مخالفت کی جائے گی۔
انہوں صاف طور پر کہا کہ کسی بھی حال میں میدان اور تالاب کی جگہ پر مارکیٹ کمپلیکس بننے نہیں دیا جائے گا۔
نگر پالیکا کا میدان ایک تاریخی میدان ہے۔
جنگ آزادی کا گواہ رہا ہے۔
وجے یادو نے بتایا کہ 10 اکتوبر کو خاکی گوساٸں مندر احاطہ میں سبھی پارٹییوں کی میٹنگ بلاٸ گٸ ہے۔
اس میں دانشوروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اس میٹنگ میں باضابطہ پلان تیار کیا جائے گا۔
اس میٹنگ میں آر جے ڈی کے ضلع صدر عظیم الدین انصاری، سچیدانند سنگھ، موردھوج سنگھ، بنارسی یادو، رنگ لال پاسوان، بیگو شرما سمیت رام راج سنگھ بھی شامل رہے۔