ETV Bharat / state

عالمی یوم ماحولیات پر ججوں نے لگائے پودے - bhagalpur news

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھاگلپور میں واقع سول کورٹ کے احاطہ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے شجرکاری پروگرام منعقد کیا گیا۔

عالمی یوم ماحولیات پر ججوں نے لگائے پودے

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 8:08 AM IST

اس موقع پر سول کورٹ و فیملی کورٹ کے ججوں نے پودے لگائے اور ماحولیات پر لوگوں کو بیداری کا پیغام دیا۔ شجر کاری کے موقع پر بھاگلپور کے ضلع و سیشن جج اروند کمار پانڈے، پرنسپل جج، فیملی کورٹ جناب راکیشن تیواری، ایڈیشنل جج جناب ونود کمار تیواری اور ایڈیشنل جج شوبھا کانت مشرا نے ایک ایک پودے لگائے اور ہریالی عام کرنے کا پیغام دیا۔

اکثر اس طرح کے پروگرام میں شجر کاری کی جاتی ہے اور پھر لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونےکی وجہ سے وہ پودے مرجھا جاتے ہیں اور منشاء فوت ہوجاتی ہے۔

عالمی یوم ماحولیات پر ججوں نے لگائے پودے

لیکن یہاں ججوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ برس یوم ماحولیات کے موقع پر ان کے ذریعہ لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی گئی اور اب وہ بڑے ہوگئے ہیں۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجر کاری کے ذریعہ یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ صاف آب و ہوا کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کا قہر ہو یا پھر گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی آفات میں اضافہ کی وجہ ماحولیات میں آئی تبدیلی ہے لہذا ماحولیات میں توازن بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.