ETV Bharat / state

جے پی نڈا کی ریلی میں توقعات سے کم لوگ پہنچے

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی ریلی میں توقعات سے کم بھیڑ پہنچی۔ خطاب کے دوران ہی موجود لوگ آٹھ کر جانے لگے۔

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 7:50 AM IST

جے پی نڈا کے خطاب میں عوام کی کمی
جے پی نڈا کے خطاب میں عوام کی کمی

ریاست بہار میں گیا کے گاندھی میدان میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عوام سے خطاب کیا۔ اس دوران پنڈال کی کئی کرسیاں خالی رہیں۔

جے پی نڈا کے خطاب کے دوران موجود شرکا میں جوش نظر نہیں آیا اور خطاب کے دوران ہی لوگ جانے لگے۔ نڈا کے 45 منٹ کے خطاب کے دوران پنڈال کی تقریبا کرسیاں خالی ہوگئیں حالانکہ پنڈال میں موجود بی جے پی کارکنان لوگوں کو روکتے رہے۔

ریلی میں این ڈی اے کے سبھی امیدواروں نے اپنے خطاب کے دوران بار بار اس بات کا اعادہ کیا کہ مقامی سطح پر عوام میں ناراضگی ہے لیکن اس سے اوپر اٹھ کر ملک و ریاست کے مفاد کے لئے ووٹ ڈالنا چاہیے۔

ویڈیو

اس دوران یہ بھی قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ این ڈی اے میں امیدواروں کے سلسلے میں کارکنان اور رہنماؤں کے درمیان ناراضگی ہے جس کا اثر بی جے پی قومی صدر کی ریلی میں بھی نظر آیا۔

واضح رہے کہ گیا کے دس اسمبلی حلقوں میں بی جے پی چار نششتوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ جس میں گیا اربن حلقہ سے ساتویں مرتبہ بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر پریم کمار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ جبکہ گروا حلقہ سے پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان کی مخالفت کے بعد بھی موجودہ رکن اسمبلی راجیو نندن دانگی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

وہیں وزیرگنج اسمبلی حلقہ سے سابق رکن اسمبلی وریندر سنگھ کو تیسری مرتبہ امیدوار بنایا گیا ہے۔

اسی طرح بودھ گیا اسمبلی حلقہ سے پارٹی نے سابق رکن پارلیمنٹ و سابق رکن اسمبلی ہری مانجھی کو امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ گیا کی تین سیٹوں پر ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر اور تین سیٹوں پر جے ڈی یو انتخاب لڑرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.