گیا:بہار کے ضلع گیا میں واقع گاندھی میدان کے سامنے جلسہ گاہ میں جے ڈی یو کے رہنماوں و کارکنان نے دھرنا دیا۔ اس میں بڑی تعداد پارٹی کارکنان شامل ہوئے ۔بی جے پی کے خلاف دھعرنے کا اہتمام کیا جس کا پول کھول رکھا گیا۔JDU Organise Pol Khol Dharna Against BJP In Gaya In Bihar
پارٹی کے گیا انچارج و ریاستی جنرل سکریٹر نے کہا کہ ان کے لیڈر وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت پسماندہ طبقات کے لئے ترقی کا کام کر رہی ہے ۔ان کا یہ عہد ہے کہ استحصال زدہ محروم سماج اور پسماندہ طبقات کو معاشرے میں خصوصی موقع فراہم کر کے انہیں سماج کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے
انہوں نے کہاکہ پسماندہ طبقات کے مفادات سے کبھی سمجھوتا نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے لیکن بی جے پی نے بلدیہ انتخابات سے ریزرویشن کو ختم کرنے کے لئے چھٹی کے موقع پر بھی ہائی کورٹ پر دباؤ ڈالا اور بلدیہ انتخاب پر روک لگوایا کیونکہ ریاستی حکومت نے پسماندہ طبقے کی فلاح اور بہبود کیلئے ریزرویشن دیا ہے آج بی جے پی کی پول کھول مہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Smriti Irani Criticize Mamata Benerjee اسمرتی ایرانی کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید
واضح ہو کہ ریاستی جے ڈی یو کی جانب سے بی جے پی کے ریزرویشن مخالف پارٹی قراردیا ہے اور اس کی مخالفت میں مہم کی شروعات کی ہے۔اسی مہم کے تحت جمعرات کو تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں دھرنا کا پروگرام ہوا .JDU Organise Pol Khol Dharna Against BJP In Gaya In Bihar